کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان اتوار کے روز بھی فیلڈ میں متحرک ہیں۔ کمشنرلاہور نے پریم نگر، ساندہ، داروغہ والا، محمود بوٹی، بند روڈ ایریاز کا دورہ کیا۔ انہوں نے انسداد ڈینگی فیلڈ ٹیموں کی ڈینگی لاروا سرویلنس کارکردگی کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے میاں منشی ہسپتال کا اچانک دورہ کہا۔ ہسپتال میں فائر ہائیڈرنٹس کی سرپرائز ماک ایسکسرسائز کروائی۔ کمشنر لاہور نے ہسپتال میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فائر ہائیڈرنٹس و سیفٹی آلات کی تنصیب کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہنگامی حالت کیلئے پیشگی بہترین تیاری اچانک خطرہ کو شکست دے سکتی ہے۔کمشنر لاہور نے میاں منشی ہسپتال کے واش رومز، صفائی، وارڈز، ادیات دستیابی، ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے ڈینگی وارڈ کا خصوصی دورہ کیا۔ میاں منشی ہسپتال ڈینگی وارڈ میں داخل داتاگنج بخش ٹاون کے 14مثبت ڈینگی مریضوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کیلئے نومبر انتہائی اہم ترین ہے، سرویلنس میں کوئی غفلت نہیں۔ کمشنر لاہور نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی ٹیمیں ہر دروازے پر موجود ہیں، شہری بھی بھرپور ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کریں، شہری ڈینگی مچھر سے بچاو کیلئے حکومتی ہدایات و تدابیر پر عمل کریں۔ کمشنر لاہور نے داروغہ والا ایریا کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر افسران نے بریفنگ دی۔
Read Next
1 دن ago
کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا رائے ونڈ تبلیغی اجتماع پنڈال و مرکز کا دورہ
1 دن ago
*اشیائے خورونوش کی ریٹ لسٹس آویزگی میں غفلت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔کمشنر لاہور*
1 دن ago
کمشنر لاہور محمد جہانزیب کی زیر صدارت اندرون لاہور میں جاری ترقیاتی و بحالی پراجیکٹس کے حوالے سے اجلاس
2 دن ago
کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا انسداد سموگ سرگرمیاں جائزہ کے لئے لبرٹی گلبرگ کا دورہ
3 دن ago






