کمشنر پشاور ڈویژن کی ہدایت کی روشنی اور ڈپٹی کمشنر پشاور کی زیرِ نگرانی ضلعی انتظامیہ پشاور نے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے حکام کے ہمراہ ریتی بازار، موچی لڑہ بازار اور دیگر ملحقہ بازاروں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران 80 سے زائد دکانوں اور مارکیٹوں کی غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات اور تھڑوں کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔آپریشن کا مقصد بازاروں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک کرنا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور شہریوں کے لیے آمدورفت میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ضلعی انتظامیہ پشاور نے واضح کیا ہے کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور سرکاری اراضی، سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں پر کسی قسم کی غیر قانونی تعمیرات یا تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Read Next
2 دن ago
خوشحال بازار پشاور میں تجاوزات کے خلاف کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کا گرینڈ آپریشن، غیر قانونی تعمیرات اور تھڑے مسمار
5 دن ago
کیپٹل میٹروپولیٹن پشاور، ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن،غیرقانونی تعمیرات مسمار
1 ہفتہ ago
تجاوزات،کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور اور ضلعی انتظامیہ کا لاہوری گیٹ، چوک شادی پیر میں مشترکہ مڈنائٹ گرینڈ آپریشن
1 ہفتہ ago
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور اور ضلعی انتظامیہ کا یکہ توت اور منڈابیر میں مڈنائٹ گرینڈ آپریشن
2 ہفتے ago






