کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔یہ ہدایات انہوں نے چیف ایگزیکٹو واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) تنویر خان سے ملاقات کے دوران جاری کیں۔ اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن نے ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک مربوط اور منظم میکانزم تشکیل دیا جائے، جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے امور کی نگرانی، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود نے اس بات پر زور دیا کہ صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور مربوط حکمت عملی اپنائی جائے، تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی لائی جا سکے۔انہوں نے چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی کو ہدایت کی کہ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور اس ضمن میں مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ صوبائی دارالحکومت پشاور کو صاف ستھرا رکھنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ٹھوس پیش رفت ممکن ہو سکے۔کمشنر پشاور ڈویژن نے واضح کیا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، جس کے لیے متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔
Read Next
11 گھنٹے ago
ڈپٹی کمشنرپشاورآفاق وزیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
اگست 12, 2026
یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کی قیادت کا نو تعینات ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور سلیم خان سے ملاقات،مبارکباد اور مسائل پر گفتگو
اگست 10, 2026
*ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن سلیم خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا*
اگست 5, 2026
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے مزدوراتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ کی قیادت میں ریلی
جولائی 7, 2026
نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کی بیوٹیفکیشن کا فیصلہ، منصوبے پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔۔ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر پشاور
Related Articles
میونسپل تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے’ایڈمنسٹریٹر / ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان
اپریل 23, 2026
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور میں درپیش ریونیو کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،ایڈمنسٹریٹر کیپٹن (ر)ثنا اللہ خان
اپریل 1, 2026


