سڑکوں اور گلیوں میں بغیر اجازت کھدائی کرنے والے متعلقہ محکموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) محمد اصغر سورانی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و مرمت کے بعد بعض متعلقہ محکمے اپنی سروسز کی فراہمی کے لیے پیشگی اجازت کے بغیر دوبارہ کھدائی کرتے ہیں، جس سے نہ صرف سرکاری وسائل ضائع ہوتے ہیں بلکہ سڑکوں کی حالت متاثر ہونے کے ساتھ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات اور شدید عوامی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اجلاس میں واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ آئندہ کسی بھی سڑک یا گلی میں کھدائی کا کام متعلقہ مجاز حکام سے پیشگی اجازت حاصل کیے بغیر نہیں کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والے محکموں اور ذمہ داران کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Read Next
4 گھنٹے ago
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ اورر ضلعی انتظامیہ کانمکمنڈی چوک،چوک شہباز میں مشترکہ مڈنائٹ گرینڈ آپریشن
1 دن ago
ایڈیشنل سیکرٹری محمد شعیب اور آر ایم اوپشاور ارشد علی زبیر کا لیز رولز 2025 کی نفاذ چیک کرنے کیلئے کیپٹل میٹروپولیٹن کا دورہ
3 دن ago
کیپٹل میٹروپولیٹن اورضلعی انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن گھنٹہ گھر سبزی منڈی وپیپل منڈی میں غیرقانونی تعمیرات مسمار
4 دن ago
*🚨 پشاور:ضلعی انتظامیہ کا ریتی بازار، موچی لڑہ بازار اور دیگر بازاروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن*
6 دن ago
خوشحال بازار پشاور میں تجاوزات کے خلاف کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کا گرینڈ آپریشن، غیر قانونی تعمیرات اور تھڑے مسمار
Related Articles
تجاوزات،کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور اور ضلعی انتظامیہ کا لاہوری گیٹ، چوک شادی پیر میں مشترکہ مڈنائٹ گرینڈ آپریشن
2 ہفتے ago
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور اور ضلعی انتظامیہ کا یکہ توت اور منڈابیر میں مڈنائٹ گرینڈ آپریشن
2 ہفتے ago




