مری میں غیر قانونی تعمیرات اور ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ!

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن مری کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں غیر قانونی تعمیرات، سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی تعمیرات، قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور سرکاری اراضی کو ہر صورت واگزار کروایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ مری کے قدرتی حسن، خوبصورتی اور شہری نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔مری کو تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات سے پاک بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک رہے گی۔

جواب دیں

Back to top button