ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کو سیلف آپریشنل نظام پر منتقل کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مجوزہ منتقلی کے انتظامی، تکنیکی اور عملی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور اس عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے مختلف کمیٹیوں کے قیام پر غور کیا گیا۔اجلاس میں تکنیکی امور کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی، خریداری اور معاہدوں سے متعلق معاملات کے لیے پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹ کمیٹی جبکہ افرادی قوت سے متعلق امور کے لیے ہیومن ریسورس کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز محمد احمر علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فاروق اعظم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ خیزران علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قرۃ العین، ایم ڈی ستھرا پنجاب، اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبالقدیر زرکون، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں سہیل خان مندوخیل، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر، ضلع بھر کے تمام چیف آفیسرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Read Next
4 گھنٹے ago
مری میں غیر قانونی تعمیرات اور ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ!
7 گھنٹے ago
کمشنرلاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان کا رنگ محل، باولی باغ، موچی دروازہ،ذکی دروازہ اور بلال گنج ایریا کا دورہ
7 گھنٹے ago
کمشنر لاہور ڈویژن محمد جہانزیب اعوان کا ستھرا پنجاب اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ
2 دن ago
*کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس کا دورہ*
3 دن ago






