کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا انسداد سموگ سرگرمیاں جائزہ کے لئے لبرٹی گلبرگ کا دورہ

کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے انسداد سموگ سرگرمیاں جائزہ کے لئے لبرٹی گلبرگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے فضا میں پانی چھڑکاؤ کی چھوٹی اور بڑی مسٹ مشینز کی کارکردگی کا عملی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار خان اور ڈی او ماحولیات علی اعجاز بھی ہمراہ موجود تھے۔ افسران نے انسداد سموگ کے حوالے سے مسٹ مشینز کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گردو غبار سے اٹی فضا میں پانی کا چھڑکاؤ آلودگی میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ کمشنر لاہور نے انسداد سموگ کیلئے انسداد سموگ سپرنکلنگ کے عملی مظاہرے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی و ماحولیات اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔ کمشنر لاہور نے محکموں سے شہر میں صفائی، روڈ واشنگ اور پانی چھڑکاو کے شیڈول طلب کرلئے۔اس موقع پر کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ، ایل ڈبلیو ایم سی اور محکمہ ماحولیات کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ صبح و شام اوقات میں روڈ واشنگ اور فضاء میں پانی چھڑکاو کو شیڈول کے تحت مکمل ہونا چاہئیے، انسداد سموگ کیلئے سڑکوں و چوکوں کی واشنگ۔پانی چھڑکاو اور انسداد سموگ گنز اہم ہیں، فضاء میں پانی چھڑکاؤ، صفائی و روڈ واشنگ روزانہ کی سرگرمی ہے کوئی کمپرومائز نہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کی تمام تحصیلوں میں صفائی کے بعد روڈ واشنگ شیڈول کا حصہ ہے صفائی ایک دن کا عمل نہیں ہر روز اوقات کے مطابق سو فیصد سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق لاہور شہر کا ہر ایریا یکساں و مساوی اہمیت کا حاصل ہے، صاف ستھرا شہر شہریوں کا حق ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ مشینری فعال ہے اب شہر میں متفرق مقامات پر کارکردگی کا سرپرائز بھی جائزہ لیا جائیگا۔

جواب دیں

Back to top button