*کمشنر لاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان کا ضلع شیخوپورہ کا دورہ*

کمشنر لاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے ضلع شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے شیخوپورہ شہر کے سب سے بڑے بازار اور پارکنگ سائٹ اپگریڈیشن، بیوٹیفکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے چاروں متصل بازاروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی شیخوپورہ رانا عدیل تصور بھی ہمراہ تھے۔ کمشنرلاہور نے شہر کے بازاروں میں ٹف ٹائلنگ، سیوریج، فساڈ امپروومنٹ، اور فٹ پاتھ کام کے معیار کا جائزہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بازاروں میں نئی ڈرین ڈالی گئی ہے اور بجلی تاروں کو ٹرے میں سے گزارا گیا ہے۔بازاروں کے دورے کے دوران کمشنرلاہور سے تاجران تنظیموں نے ملاقات کی۔ تاجران تنظمیوں نے بازاروں کی اپگریڈیشن و بیوٹیفکیشن پر خوشی کا اظہار کیا اور وزیراعلی پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے روزانہ کی ٹائم لائنز طلب کرلیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں مین بازاروں کی اپ گریڈیشن/بیوٹیفکیشن کی تکمیل ڈیڈ لائن کے مطابق ہونی چاہئیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ شیخوپورہ ماڈل بازار میں سیوریج، بیوٹیفکیشن، ٹف ٹائلنگ پر تیزی سے کام جاری ہے، ہر دکان کے سامنے کے حصے، مین روڈ اور بازار کی ذیلی سٹریٹس کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بازار میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے پیدل چلنے والوں کو سہولت ہو گی، مین بازار پراجیکٹ تکمیل سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور کاروبار کو فروغ ملے گا۔بعد ازاں کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر تعمیر امراض دماغ و قلب، لیبارٹری بلاک اور واسا پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے متعلقہ افسران نے آن سپاٹ بریفنگ لی۔ کمشنر لاہور نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا۔ وارڈز میں موجود مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات فراہمی بارے دریافت کیا۔کمشنر لاہور نے تحصیل ہسپتال مرید کے و ٹراما سنٹر کا سرپرائز وزٹ کیا۔انہوں نے وارڈز میں داخل مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ہسپتال کے ای سی جی روم۔فارمیسی۔ایکسرے سنٹر اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ریکارڈ چیک کیا۔

جواب دیں

Back to top button