*وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب کا جائزہ اجلاس*

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے سُتھرا پنجاب کے جائزہ اجلاس کے دوران انسدادِ سموگ اقدامات اور بیٹ Beat سسٹم کے موثر نفاذ پر غور کیا گیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود اور ڈائریکٹر جنرل بینش فاطمہ اور دیگر متعلقہ افسروں نے بھی شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل سُتھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید نے اجلاس کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کی گئی انسدادِ سموگ ہدایات پر بھرپور عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیہات میں کام کرنے والی ٹیمیں فصلوں کی باقیات جلانے پر بھی نظر رکھیں اور کسی خلاف ورزی کی صورت میں رپورٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ڈپٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ سُتھرا پنجاب کی مانیٹرنگ جاری رکھیں۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر نگرانی کیلئے بیٹ سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔ بیٹ سسٹم کے مطابق کام کرنے سے زیادہ بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button