چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی علی مصطفیٰ ڈار سے ملاقات،بلدیاتی اداروں اور جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال

صدر لوکل کونسل ایسوسی ایشن پاکستان و چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نےوزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے مصنوعی ذہانت اور خصوصی اقدامات علی مصطفیٰ ڈار سے ملاقات کی۔ملاقات میں بلدیاتی نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے، ڈیجیٹل گورننس کے فروغ اور مقامی حکومتوں کی کارکردگی بہتر بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔سید کمیل حیدر شاہ جو وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے بھی ہیں نے کہا کہ

بلدیاتی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت، انتظامی امور میں بہتری اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ پنجاب میں جلد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ضروری ہے تاکہ مقامی حکومتیں فعال ہو کر عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کر سکیں۔بلدیاتی نظام کو مؤثر، جدید اور عوام دوست بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور بہترین انتظامی تجربات سے استفادہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جواب دیں

Back to top button