وزیر بلدیات کا دیہات میں صفائی کے عمل کی مانیٹرنگ کیلئے 24 ہزار 547 انسپیکشنز پر اظہار اطمینان

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے دیہات میں صفائی کے عمل کی مانیٹرنگ کیلئے محکمہ بلدیات کے افسروں کی 24 ہزار 547 انسپیکشنز پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے یہی جذبہ برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔ وہ سُتھرا پنجاب اتھارٹی آفس میں فیلڈ افسروں کے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود، فوکل پرسن سُتھرا پنجاب عاصم محمود، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ بینش فاطمہ، ڈی جی سُتھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید اور سیکرٹری بورڈ احمر کیفی نے بھی شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ سُتھرا پنجاب ایجنسیز کے ایم ڈیز، ڈپٹی ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اور چیف آفیسرز نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ایک ہفتے کے دوران اسسٹنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ نے 16 ہزار 381 دیہات کا دورہ کیا۔ اسی طرح ایم ڈیز، سی اوز اور یوسی سیکرٹریز نے 3168 یونین کونسلز کی انسپکشن کی۔ ذیشان رفیق نے مینجنگ ڈائریکٹرز، ڈی ڈیز اور سی اوز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران تصویری شواہد کے ساتھ باقاعدگی سے رپورٹ بھجوائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انسپیکشنز کی تفصیل متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے بھی شئیر کی جائے۔ وزیر بلدیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی سطح پر سُتھرا پنجاب ایجنسیز کی استعداد کار بڑھانے کے لئے صوبائی حکومت ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔

جواب دیں

Back to top button