چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی میئر ہاؤس سکھر میں سندھ ویژن پروگرام کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں شرکت۔ میٹنگ کے دوران سکھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، رکن سندھ اسمبلی و ترجمان سندھ حکومت سیدہ سمیتا افضل، سیکریٹری اطلاعات حکومتِ سندھ کاشف گلزار شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات و اشتہارات سندھ سارنگ لطیف چانڈیو، ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان ، ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری، وائس چانسلر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ، وائس چانسلر اروڑ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زاہد احمد کنڈ سمیت کراچی سے آئے ہوئے وفد اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔






