سندھ سلیکشن بورڈ 2 کا اجلاس،مختلف محکموں کے 542 افسران کی گریڈ 18 سے 19میں ترقیوں کی سفارش

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت صوبائی سلیکشن بورڈ 2 کا اجلاس منعقد ہوا ماجلاس میں مختلف محکموں کے 542 افسران کی گریڈ 18 سے 19میں ترقیوں کی سفارش کی گئی۔محکمہ کالج ایجوکیشن کے 287 مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کو ایسوسی ایٹ پروفیسر گریڈ 19 میں ترقی کی سفارش کر دی گئی ہے۔محکمہ کالج ایجوکیشن کی 151 خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کو ایسوسی ایٹ پروفیسر گریڈ 19 میں ترقی کی سفارش کی گئی ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کے 8 ڈپٹی ڈائریکٹرز فنانس/آڈٹ کو ڈائریکٹر فنانس گریڈ 19 میں ترقی کی سفارش کی گئی۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کے 8 ہیڈ ماسٹرز کو سینیئر ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریسز گریڈ 19 میں ترقی،محکمہ زراعت کے 28 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ڈائریکٹر/ ایڈیشنل ڈائریکٹر پر گریڈ 19 میں ترقی،محکمہ کالج ایجوکیشن کے 5 سینیئر لائبریرینز کو چیف لائبریرین گریڈ 19 میں ترقی، محکمہ کالج ایجوکیشن کے 7 سینیئر ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کو چیف ڈائریکٹر گریڈ 19 میں ترقی،محکمہ صحت کے 6 ڈرماٹولوجسٹس کو سینیئر ڈرماٹولوجسٹ گریڈ 19 میں ترقی،جے پی ایم سی کے 2 سینیئر فارماسسٹس کو ایڈیشنل چیف فارماسسٹ گریڈ 19 میں ترقی،جے پی ایم سی کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر میڈیسن کو ایسوسی ایٹ پروفیسر گریڈ 19 میں ترقی،

محکمہ قانون کے 17 ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنیز کو ڈسٹرکٹ اٹارنی گریڈ 19 میں ترقی، محکمہ قانون کے 3 ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرلز کو ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل گریڈ 19 میں ترقی،محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے 4 اسسٹنٹ پروفیسرز کو ایسوسی ایٹ پروفیسر آٹو ڈیزل گریڈ 19 میں ترقی،محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے 11 اسسٹنٹ پروفیسرز کو پرنسپل، ایسوسی ایٹ پروفیسر مکینیکل گریڈ 19 میں ترقی،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے 1 ڈائریکٹر لیگل اور 3 ڈائریکٹر ایگزیکٹو کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 19 میں ترقی کی سفارش کی گئی ہے،۔اجلاس میں چیئرمین پلاننگ بورڈ، سینئر میمبر بورڈ آف ریونیو اور سیکریٹری سروسز سمیت متعلقہ سیکریٹریز شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button