وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار علی گیلانی سے مظفرآباد میں چیئرمین ضلع کونسلز، میئرز اور بلدیاتی نمائندگان کے وفد نے اہم ملاقات کی ہے۔اجلاس میں حکومت کی طرف سے جن ترجیحات کا اعادہ کیا گیا۔ان کے مطابق وزیراعظم افتخار گیلانی نے بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے نچلی سطح پر حل کو اپنی حکومت کے 100 روزہ اصلاحاتی پلان کا بنیادی حصہ قرار دیا۔ ترقیاتی منصوبے:
ملاقات میں بلدیاتی حلقوں میں صفائی، بنیادی انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم کی سہولیات کی بہتری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ادارہ جاتی تعاون: بلدیاتی نمائندگان نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ اضلاع اور شہروں کے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون اور فنڈز کی منصفانہ فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی سے چئیرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی، چئیرمین ضلع کونسل پونچھ سردار جاوید شریف، چئیرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا، چئیرمین ضلع کونسل کوٹلی چوہدری عبدالغفور جاوید، چئیرمین ضلع کونسل سدھنوتی سردار امجد جاوید، چئیرمین ضلع کونسل باغ پروفیسر ر آصف خان، چئیرمین ضلع کونسل حویلی محمد جاوید ڈار، چئیرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی، چئیرمین ضلع کونسل نیلم غلام مجتبی مغل، مئیر بلدیہ مظفرآباد سکندر نثار گیلانی، مئیر راولاکوٹ سردار نعیم خان، مئیر بلدیہ باغ میجر(ر) عبدالقیوم بیگ، مئیر کوٹلی محمد تاج چوہدری نے ملاقات کی۔






