آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس کی تنظیم نو ( 2031-2027) کے لئے پارٹی دستور کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد کشمیر، پاکستان اور بیرون ممالک جماعت کی تمام تنظیمیں توڑنے کی منظوری دے دی ہے۔ نئی تنظیم سازی کے لیے کنوینئر رکنو یننگ کمیٹیاں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم کانفرنس کے قائمقام سیکرٹری جنرل راجہ محمد لطیف حسرت کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مسلم کانفرنس خطے کے اندروہ واحد سیاسی جماعت ہے جو دستوری تقاضوں کے مطابق وقت مقررہ پر ہر سطح پر تنظیم سازی کا اہتمام کرتی ہے اور تنظیم نو کا یہ عمل معروف جمہوری روایات کے مطابق کیا جاتا ہے۔راجہ لطیف حسرت نے کہا کہ تنظیمیں تحلیل کرنے کے بعد اگلے مرحلے میں فوری طور کنوینینگ کمیٹیز کنوینیئر نا مزد کرنے کا اعلان کیا جائے گا جو اپنی نگرانی میں کم از کم وقت میں تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کریں گے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تنظیمی عمل کے ساتھ ساتھ جماعت کی رکنیت سازی اور تجدید رکنیت کا عمل بھی شروع کیا جائے گا جس کے لیے کارکنان کو بھر پور توجہ دیتا ہو گی۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جماعت کی مرکزی تنظیم اور مرکزی مجلس عاملہ کی مدت پارٹی دستور کے تحت سالانہ اجلاس کے انعقاد تک ہے اس لئے موجودہ مرکزی تنظیم اور مرکزی مجلس عاملہ اپنی دستوری مدت تک کام کرتی رہیں گی۔
Read Next
21 گھنٹے ago
وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ایکشن کمیٹی کو مسائل حل کرنے کی نئی تجویز ..
2 دن ago
میئر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ سردار عبدالنعیم خان کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت کرنے پر عہدے سے فارغ
2 دن ago
چیئرمین ضلع کونسل باغ کا الیکشن پیپلز پارٹی کے سردار طارق مسعود 16 ووٹ لیکر کامیاب
4 دن ago
چیئرمین ضلع کونسل باغ کا ضمنی الیکشن،ن لیگ کے جاوید خلیل عباسی پی پی کے سردار طارق مسعود مدمقابل
7 دن ago
آزاد کشمیر،چوہدری قاسم مجید پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے فوکل پرسن نامزد
Related Articles
وزیر اعظم افتخار گیلانی کا سی ایم ایچ فلائی اوور کادورہ، 6 سال سے زیر التوا منصوبہ تکمیل کے قریب
1 ہفتہ ago
آزاد کشمیر میں ایسا مؤثر نظام ہونا چاہیے جہاں عوام وزیراعظم تک اپنی شکایات اور مسائل پہنچا سکیں،مریم نواز شریف
1 ہفتہ ago




