*محکمہ بلدیات پنجاب میں جدید ای-پنشن سسٹم اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے انسپیکشن ایپ کا آغاز*

ای-پنشن سسٹم سے محکمہ بلدیات کے 61 ہزار سے زائد پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔ای-پنشن سسٹم کے تحت گریجویٹی، سالانہ انکریمنٹ اور پنشن کی ادائیگی مکمل طور پر آٹومیٹ کر دی گئی ہے۔سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود کی زیر صدارت آئی ٹی بیسڈ مانیٹرنگ سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ترقیاتی منصوبوں کی فیلڈ مانیٹرنگ کے لیے افسران کو نئی انسپیکشن موبائل ایپ کا ڈیمو بھی دیا گیا۔سیکرٹری بلدیات نے اجلاس میں ای-بلنگ سسٹم واٹر، پراپرٹی، جنرل اور ایڈورٹائزمنٹ بلنگ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مینوئل ریکارڈ کے خاتمے کے لیے 13 ہزار سے زائد سرکاری فائلیں ڈیجیٹائز کر دیں۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب زید بن مقصود نے کہا کہ ای-پنشن سسٹم کے نفاذ سے ریٹائرڈ ملازمین کو گھر بیٹھے بروقت ادائیگی یقینی ہوگی۔لوکل گورنمنٹس کی آمدن میں اضافے کے لیے ای-بلنگ اور ون لنک کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے۔ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کے لیے افسران انسپیکشن ایپ استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button