بہترین رفاعی و صحافتی خدمات پر دو ایوارڈز،لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کے دو سابق عہدیداران کو خصوصی لیڈر ایوارڈ پیش

لاہور (خصوصی رپورٹ) ہمدرد سینٹر لاہور میں لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اپنے دو سابق عہدیداران، سابق سینئر نائب صدر محمد نصیر الحق ہاشمی اور سابق انفارمیشن سیکرٹری مہر عبدالروف صدر یلغار میڈیا نیٹ ورک کی تنظیم کے لیے گراں قدر خدمات، مخلصانہ وابستگی اور مثبت کردار کے اعتراف میں انہیں Best Male Leader Awareness & Excellence Award 2026 پیش کیے۔ اس سلسلے میں آج ایک خصوصی تقریب اور تنظیمی اجلاس کا اہتمام کیا گیا، جس میں لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کے عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران دونوں سابق عہدیداران کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں لیڈرز ایوارڈ پیش کیے گئے۔تقریب میں لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کے چیئرمین سید علی بخاری،بانی صدر عثمان غنی، ، نائب صدر کاشف ادیب جاودانی، نائب صدر محمد مسرور رفیع، جنرل سیکرٹری سید مصور علی زنجانی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اعجاز احمد اعجاز موجود تھے۔اس موقع پرچیئرمین سید علی بخاری نے کہا کہ کسی بھی ادارے اور تنظیم کی ترقی میں مخلص ساتھیوں کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ لیڈرز میڈیا نیٹ ورک نے اپنے سفر میں ایسے ساتھیوں کی معاونت اور محنت سے ترقی کی ہے۔ دونوں سابق عہدیداران کی خدمات قابلِ قدر ہیں اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرنا ایک خوش آئند روایت ہے۔ بانی صدر عثمان غنی نے کہا کہ لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کا بنیادی مقصد مثبت اور ذمہ دار صحافت کا فروغ، صحافیوں کے حقوق کا تحفظ، نوجوان صحافیوں کی رہنمائی اور باوقار میڈیا کلچر کو فروغ دینا ہے۔ محمد نصیر الحق ہاشمی اور مہر عبدالروف نے تنظیم کے ساتھ اپنے دور میں جس خلوص، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ خدمات انجام دیں، وہ قابلِ تحسین ہیں۔ تنظیم اپنے مخلص ساتھیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔نائب صدر کاشف ادیب جاودانی نے کہا کہ لیڈرز میڈیا نیٹ ورک نے مختصر عرصے میں صحافتی حلقوں میں اپنی ایک نمایاں شناخت قائم کی ہے۔ تنظیم کی کامیابی میں تمام موجودہ اور سابق عہدیداران کا حصہ ہے۔ محمد نصیر الحق ہاشمی اور مہر عبدالروف نے اپنی ذمہ داریوں کے دوران تنظیم کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کیا، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔نائب صدر محمد مسرور رفیع نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمی وابستگی کا اصل حسن باہمی احترام، اعتماد اور ایک دوسرے کی خدمات کا اعتراف ہے۔ لیڈرز میڈیا نیٹ ورک اپنے ساتھیوں کی محنت کو فراموش نہیں کرتا۔ دونوں سابق عہدیداران کی عزت افزائی ایک مثبت اور قابلِ تقلید اقدام ہے۔جنرل سیکرٹری سید مصور علی زنجانی نے کہا کہ لیڈرز میڈیا نیٹ ورک صحافیوں کے اتحاد، پیشہ ورانہ ترقی اور مثبت صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ سابق عہدیداران کی خدمات کا اعتراف اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ تنظیم اپنے ساتھیوں کی محنت اور خلوص کو ہمیشہ اہمیت دیتی ہے۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اعجاز احمد اعجاز نے کہا کہ لیڈرز میڈیا نیٹ ورک ایک اہم اور باوقار صحافتی تنظیم کے طور پر اپنی سرگرمیوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ تنظیم کا مقصد صحافیوں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرنا، ان کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرنا اور مثبت صحافت کو فروغ دینا ہے۔ دونوں سابق عہدیداران کی خدمات یقیناً قابلِ تحسین ہیں۔اس موقع پربہترین رہنما ایوارڈ برائے آگاہی و امتیاز 2026 حاصل کرنے والے سابق سینئر نائب صدر محمد نصیر الحق ہاشمی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کے ساتھ وابستگی کا دور ان کے لیے نہایت خوشگوار اور یادگار رہا۔ تنظیم کے بانی صدر عثمان غنی، چیئرمین سید علی بخاری اور دیگر عہدیداران نے ہمیشہ محبت، عزت اور خلوص کا مظاہرہ کیا۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ پیش کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز اور خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے تنظیم کی قیادت اور تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کی مزید کامیابی، ترقی اور استحکام کے لیے دعاگو ہیں۔سابق انفارمیشن سیکرٹری مہر عبدالروف بہترین رہنما ایوارڈ برائے آگاہی و امتیاز 2026 ملنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کے ساتھ ان کا وقت انتہائی خوشگوار اور یادگار رہا۔ تنظیم میں انہیں ہمیشہ عزت، محبت اور باہمی احترام کا ماحول ملا۔ ان کی سابقہ خدمات کو یاد رکھتے ہوئے ایوارڈ سے عزت افزائی کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے، چیئرمین سید علی بخاری، بانی صدر عثمان غنی اور تمام عہدیداران کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لیڈرز میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی ایک اہم اور باوقار صحافتی تنظیم ہے، جو صحافیوں کے اتحاد، مثبت صحافت اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کر رہی ہے۔ وہ تنظیم کی مزید کامیابیوں اور ترقی کے لیے دعاگو ہیں۔تقریب کے اختتام پر دونوں سابق عہدیداران کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ لیڈرز میڈیا نیٹ ورک اپنے مخلص ساتھیوں کی خدمات کے اعتراف، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور مثبت و ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد اور سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ معزز ادارہ معاونین اور ان کے سربراہان کا خصوصی شکریہلیڈرز میڈیا نیٹ ورک کی اس خصوصی تقریب کے انعقاد اور ایوارڈز کی سرگرمی میں تعاون کرنے والے معزز اداروں اور ان کے سربراہان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ ان میںسعادت انٹرنیشنل گروپ آف پبلیکیشنز SINCE 1937۔ کے گروپ ایڈیٹر عثمان غنی روزنامہ تجارتی رہبر فیصل آبادکے چیف ایڈیٹر شاہد محمود

*مون لائٹ اسکول سسٹم* کے پرنسپل و سی ای او کاشف ادیب جاودانی

۔۔۔۔۔YINN NEWS AGENCY کے ایڈیٹر اعجاز احمد اعجاز اور۔۔

۔ Elite REI (A BPO SOLUTION )کے سی ای او حماد مسرور شامل ہیں۔لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کی قیادت نے ان تمام معزز اداروں اور ان کے سربراہان کے تعاون، سرپرستی اور اشتراک کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے اداروں کا تعاون صحافتی، تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button