*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چکوال میں پنجاب پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ 2026 کا افتتاح کردیا*

”پنجاب کی فضاؤں سے دنیا کے افق تک”،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آج چکوال میں پنجاب پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ 2026 کا افتتاح کردیا۔ پنجاب میں پہلی پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ 25 سے 29 نومبر تک جاری رہے گی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا مزید دو دن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔پنجاب پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ 2026میں 20 ممالک کے 250 پائلٹس نے شرکت کی۔سالٹ رینج کی فضاؤں میں 6 براعظموں کے پائلٹس پیرا گلائیڈنگ فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔پنجاب پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ 2026،20ممالک کے 250پائلٹس پنجاب کے پہلے انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے درابی ڈیم ریزورٹ آمد پر منفرد اورشاندار استقبال کیا ہے۔فنکاروں نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی آمد پر روایتی جنگل ڈانس کا مظاہرہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو ٹورازم فورس کے دستے نے سلامی پیش کی۔پیراگلائیڈنگ پائلٹس نے تقریب کے شرکاء پر پھول برسائے۔تقریب میں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ کے تربیت یافتہ شیف کے وفود نے بھی شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں آتش بازی سے فضاء میں رنگ بکھر گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے تقریب کے دوران شرکاء بالخصوص بچوں کے پاس جا کر ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ انٹرنیشنل پیرا گلائیڈنگ پائلٹ کے صدر نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو پیرا گلائیڈنگ کے ایونٹ کے انعقاد پر خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔صدر پیرا گلائیڈرز نے کہا کہ مریم نوازشریف پہلی وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے پیرا گلائیڈرز کے سر پر ہاتھ رکھا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فضاء میں اڑتے پیرا گلائیڈرز کی خود ویڈیو بنائی۔

جواب دیں

Back to top button