*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکسپو سنٹر میں ”پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026“کا افتتاح کردیا-*

لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازکردیاگیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے آٹو موبائل انڈسٹری سے منسلک صنعتکاروں سے غیر رسمی ملاقات کی اور صنعتکاروں کی قومی معاشی ترقی کے لئے خدمات کوسراہا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کی”آٹو موٹیو“ صنعت صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کا اہم ذریعہ ہے – پنجاب حکومت مقامی پیداوار، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے -انہوں نے کہاکہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لئے موثر ثابت ہوگا-آٹو موبائل انڈسٹری سے منسلک ماہرین نے وزیراعلی مریم نوازشریف کے ویژن کو قابل تقلید قرار دیا- الیکٹر ک وہیکل انڈسٹری کے نمائندوں اورانتظامی افسران نے گرین ٹیکسی، وزیراعلی بائیک سکیم کو خراج تحسین پیش کیا-اس موقع پر ای وی انڈسٹری نمائندگان نے گرین ٹیکسی اور بائیک سکیم کو وزیراعلی مریم نواز شریف نے شاندار اقدام قرار دیا-ٹریکٹر ساز انڈسٹری کے نمائندگان اور مالکان نے وزیراعلی گرین ٹریکٹر سکیم کے اجرا کو سراہا- نمائندگان ٹریکٹر ساز کمپنی کا کہنا تھا کہ گرین ٹریکٹر سکیم سے ٹریکٹر سازی کی صنعت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئی ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف کی گرین ٹریکٹر سکیم سے لوکل ٹریکٹر سازی کو فروغ ملا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو کا افتتاح کرنے کے بعد مختلف سٹالز کا دورہ کیا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے الیکٹر ک گاڑیوں کا معائنہ کیا اورالیکٹرک ایمبولینس میں اظہار دلچسپی کیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے جدید ترین گاڑیوں،بائیکس،جنریٹر کا جائزہ لیا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے سوزوکی کمپنی کے بائیوگیس ماڈل کا بھی معائنہ کیا- وزیراعلی مریم نوازشریف ہونڈا، سوزوکی او ردیگر سٹال پر غیر ملکی ماہرین سے بات چیت ہوئی،معلومات لیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے ”میڈ ان پاکستان“مصنوعات کے معیار کو سراہا – PAAPAM کے چیئرمین عثمان اسلم ملک، چیف آرگنائزر سید نبیل ہاشمی او ردیگر نے تفصیلی بریفنگ دی – ایکسپو سنٹر کے چارہالوں میں جاری پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے بھرپور شرکت کی- آٹو شو میں 150 نمائش کنندگان، 44 بین الاقوامی اور 43 مقامی نمائش کنندگان شریک ہوئے – سوزوکی، کیا، جی اے سی، چیری، سازگار، بی وائی ڈی، جی ٹور، ہنڈائی اور ہونڈا سمیت نمایاں آٹو برینڈزنے سٹال لگائے – آٹو شو میں کاریں، موٹر سائیکلیں،الیکٹرک اور سیمی الیکٹرک اور مقامی آٹو پارٹس نمائش کیلئے پیش کئے گئے –

جواب دیں

Back to top button