مریم نواز شریف سے وزیراعظم کے مشیر برائے انڈسٹری و پیداوارہارون اختر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیراعظم کے مشیر برائے انڈسٹری و پیداوارہارون اختر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹربرائے کامرس احسان افضل خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کاروباری آسانی کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی اصلاحاتی کمیٹی نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے انڈسٹری و پیداوارہارون اخترنے کہا کہ پنجاب میں انڈسٹری اور بزنس کے فروغ کیلئے متاثر کن اقدامات کیے گئے ہیں۔کاروبار ی آسانی اور انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہم جو سفارشات لیکر آئے ہیں، پنجاب پہلے ہی یہ اقدامات کرچکا ہے۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعت کاروں کی آسانی کیلئے بہت محنت کی گئی۔ پنجاب کے ہر پراجیکٹ میں مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کی محنت کی جھلک نظر آتی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وفاق کو کاروباری آسانی کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹیکنیکل معاونت کی پیشکش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ انڈسٹریلائزیشن ہی تیز ترین ترقی کا واحد راستہ ہے۔ روزگار بڑھانے کیلئے مقامی انڈسٹری کا فروغ بے حد ضروری ہے۔ پنجاب میں سکل ڈویلپمنٹ کو ایک ہی چھت تلے ری ویمپ کیا گیا ہے۔ سیکٹر وائز سکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ متعارف کرانے کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے اخلاص اور ایس آئی ایف سی کی کاوشوں پر پورا بھروسہ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب ٹیکس نیٹ بڑھا کر نیا ٹیکس عائد کیے بغیر واجبات کی وصولی کا ریکارڈ قائم کررہا ہے۔ زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر بزنس مین کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔پنجاب کی کلسٹر میپنگ مکمل کر لی گئی، کاٹیج انڈسٹری کا ہب بنائیں گے۔ آسان کاروبار فنانس سکیم کے ذریعے نوجوانوں کو اپنا روزگار کی طرف مائل کررہے ہیں۔ پنجاب میں لائیوسٹاک کو فروغ دیکر میٹ ایکسپورٹ بڑھانے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ پنجاب میں کاروباری آسانیوں کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 70 ارب روپے کے بلاسود لون فراہم کیے گئے۔ پنجاب میں 1 لاکھ12 ہزار بزنس کیلئے آسان کاروبار سکیم سے مالی معاونت کی گئی۔ پنجاب میں ”ای بز“کے ذریعے سنگل ونڈو اور ون پورٹل سسٹم کامیابی سے ہمکنار ہوچکا ہے۔ 28 ڈیپارٹمنٹ کی 437 سروسز ای بز کے ذریعے مہیا کی جارہی ہیں۔ای بز کے ذریعے 210031 ایپلی کیشن پر کارروائی کی جارہی ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ طویل عریض ڈاکومینٹشین کو چند ایک دستاویزات میں تبدیل کیا گیا ہے۔”مریم کی دستک“کے ذریعے عوام کو 45 لاکھ ڈیجیٹل سروسز فراہم کی جا چکی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button