پشاور(بلدیات ٹائمزڈاٹ کام) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی نے ایڈوائزر ٹو گورنر برائے لوکل گورنمنٹ ، ہاؤسنگ و ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹس سے ان کے دفتر واقع سول سیکرٹریٹ میں ان سے ملاقات کر کے ان کو ایڈوائزر ٹو گورنر کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی وزارت/ایڈوائزری کے دور میں بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو درپیش اھم مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے شوکت کیانی نے ایڈوائزر ٹو گورنر خیبرپختونخوا کی توجہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو درپیش تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی سے متعلق آگاہ کیا جس پر ایڈوائزر نے اپنے پرسنل سیکریٹری کو فیڈریشن کے مسائل سے آگاہی حاصل کر کے انکے مسائل کو حل کرنے کے لئے میٹنگ بلانے کی ہدایات جاری کیں پیں۔جس پر فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی نے ایڈوائزر ٹو گورنر خیبرپختونخوا برائے محکمہ بلدیات کا شکریہ ادا کیا ہے جب کہ فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی معاونت کے لئے متحدہ ورکرز یونین ٹی ایم اے چارسدہ کے صدر شاد خان بھی موجود تھے۔قبل ازیں فیڈریشن رہنماؤں نے لوکل کونسل بورڈ میں سیکریٹری LCB خضر حیات خان سے ملاقات کرکے ان کی تعیناتی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ
نو تعینات سیکریٹری حسب سابق بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں ، پنشن و دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا خضر حیات خان نے کہا کہ پنشن اور تنخواہوں کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ان اولین ترجیح ہوگی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے فیڈریشن کے ساتھ مل بیٹھ کر کوششیں بروئے کار لائیں گے اور وقت کے ساتھ بلدیاتی اداروں کے ذرائع آمدن بڑھانے اور ملازمین کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا کے آفیسرز اور سٹاف کی خدمات سے استفادہ اٹھایا جائے گا۔ بعد ازاں فیڈریشن رہنماؤں نے چیئرمین ری نیمنگ کمیٹی و ایڈیشنل سیکرٹری LCB سے ملاقات کرکے ری نیمنگ کمیٹیز کی میٹنگز کی کاروائی کے جلد اجراء پر زور دیا گیا اور دستکاری سکولز کو فعال کرنے پر بھی زور دیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری نے فیڈریشن رہنماؤں کو آگاہ کیا جلد ہی دستکاری سکولز کی بحالی کے لئے باقاعدہ کیس تیار کرکے اتھارٹی مجاز کو منظوری کے لئے ارسال کردیا جائے گا۔جب کہ پشاور ڈویژن کی ری نیمننگ کمیٹی کا اجلاس 29 اکتوبر 2026 کے لئے طلب کرنے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔مزید برآں فیڈریشن رہنماؤں نے ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن اور ڈپٹی سیکریٹری فنانس لوکل کونسل بورڈ سے بھی ملاقات کرکے ان سے دستکاری سنٹرز کو فعال بنانے اور ملازمین کو درپیش تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی سے متعلق بھی آگاہ کیا اور ان مسائل کے فوری حل پر زور یا گیا جس پر ہر دو آفیسرز نے فیڈریشن رہنماؤں کو مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔دریں اثناء فیڈریشن رہنماؤں نے فنانس ڈیپارٹمنٹ اک بھی وزٹ کیا ہے مگر تاحال گرانٹ کے عدم اجراء پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔






