خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی تیز تکمیل کے لیے نئی ایگزیکٹو کمیٹی قائم

بڑی پیش رفت: نامزد اضلاع کی ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے لیے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ (گورننس اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ) نے 24 نومبر 2026 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 کے سیکشن 3 کے تحت نامزد اضلاع میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مؤثر نفاذ کے لیے ایک ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی کے چیئرمین کمانڈر 11 کور اور وائس چیئرمین ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ADS) ہوں گے، جبکہ اس میں منصوبہ بندی، مالیات، اقتصادی ترقی، پراجیکٹ مینجمنٹ اور فارمیشن کمانڈرز سمیت دیگر اہم عہدیدار بطور ممبر، فوکل پرسن اور کو آپٹڈ ممبر شامل کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام نامزد اضلاع میں ترقیاتی سکیموں کو تیز رفتار اور مربوط انداز میں آگے بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button