حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبے کے چھ مختلف اضلاع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں کینسر کے مریضوں کو جدید تشخیصی ٹیسٹ اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال اور راولپنڈی میں 100 بستروں پر مشتمل کینسر سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جن میں کیموتھراپی، ریڈیوتھراپی، سرجری، بریکی تھراپی (Brachytherapy) اور میموگرافی کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔اس حوالے سے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال، ڈین نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر قیصر بشیر، اسپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ستائش، چیف پلاننگ آفیسر، سینئر پلاننگ آفیسر فاطمہ نورین اور محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کے افسران نے شرکت کی۔ ویڈیو لنک کے ذریعے ہیلتھ اکانومسٹ ڈاکٹر محمد عدنان خان، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر مسفراح، اسپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، متعلقہ ایکسیئنز، ڈائریکٹرز بلڈنگز اور دیگر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے بھر میں کینسر کے مریضوں کو بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہیں۔ ان کی ہدایت پر پنجاب میں کینسر کے علاج کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، جبکہ چھ مختلف شہروں میں جدید کینسر سینٹرز کا قیام اسی سلسلے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مراکز میں مریضوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں کینسر کی تشخیص اور علاج کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔خواجہ سلمان رفیق نے مزید بتایا کہ لاہور میں 75 ارب روپے کی لاگت سے اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں کینسر کے مریضوں کے لیے تشخیص، علاج اور جدید طبی سہولیات تک رسائی کو وسعت دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت لاہور ڈویژن ایجوکیشن و ہیلتھ اتھارٹیز کارکردگی جائزہ کے حوالے سے اجلاس
4 دن ago
تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کی نئی سیکرٹری ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک سے پنجاب ایجوکیشن بورڈز ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن و گوجرانولہ بورڈ کے وفد کی ملاقات
4 دن ago
بچوں کے عالمی دن پر دی ایجوکیٹرز سادھوکے کیمپس کا عبدالوکیل خاں فیملی پارک کا مطالعاتی دورہ۔۔۔ حرفِ حقیقت: محمد اقبال مغل
5 دن ago
*یو ایم ٹی کی طرف سے خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں اور شہداء کے بچوں کیلئے پانچ کروڑ روپے کے تعلیمی اسکالرشپس کا اعلان،*
2 ہفتے ago
آپریشن تھیٹر نرسز کا عالمی دن: زندگی بچانے والے ہاتھ، مگر خود کتنے محفوظ اور بااختیار ہیں؟ حرفِ حقیقت: محمد اقبال مغل
Related Articles
ذیابیطس کا عالمی دن۔۔۔ ایک خاموش بیماری، کروڑوں زندگیاں اور احتیاط کی ضرورت حرفِ حقیقت: محمد اقبال مغل
2 ہفتے ago
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس
2 ہفتے ago
*صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد کی چیئرمین نیب سے ملاقات،قومی خزانے میں 6.2 کھرب روپے واپس جمع کرانے پر نیب کو خراج تحسین*
2 ہفتے ago



