تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کی نئی سیکرٹری ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک سے پنجاب ایجوکیشن بورڈز ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن و گوجرانولہ بورڈ کے وفد کی ملاقات، پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے خیرمقدم۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن بورڈز ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سید سبطین عباس اور جنرل سیکرٹری شیراز اعوان نے ایسوسی ایشن کے وفد کے ہمراہ تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کی نو تعینات سیکرٹری ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ملاقات کے دوران صدر ایسوسی ایشن سید سبطین عباس نے کہا کہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک اس سے قبل بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ایجوکیشن اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں اور مؤثر قیادت کا عملی مظاہرہ کر چکی ہیں۔ امید ہے کہ وہ اپنے وسیع تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کی کارکردگی میں مزید بہتری، امتحانی نظام میں شفافیت اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کریں گی۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری شیراز اعوان اور دیگر عہدیداران نے سیکرٹری بورڈ کو ادارے کی بہتری اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی ترقی، امتحانی نظام کی بہتری اور طلبہ و اساتذہ کو بہترین سہولیات کی فراہمی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے باہمی مشاورت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ آگے بڑھا جائے گا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں ادارے کی ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
Read Next
58 منٹس ago
بچوں کے عالمی دن پر دی ایجوکیٹرز سادھوکے کیمپس کا عبدالوکیل خاں فیملی پارک کا مطالعاتی دورہ۔۔۔ حرفِ حقیقت: محمد اقبال مغل
20 گھنٹے ago
*یو ایم ٹی کی طرف سے خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں اور شہداء کے بچوں کیلئے پانچ کروڑ روپے کے تعلیمی اسکالرشپس کا اعلان،*
6 دن ago
آپریشن تھیٹر نرسز کا عالمی دن: زندگی بچانے والے ہاتھ، مگر خود کتنے محفوظ اور بااختیار ہیں؟ حرفِ حقیقت: محمد اقبال مغل
6 دن ago
ذیابیطس کا عالمی دن۔۔۔ ایک خاموش بیماری، کروڑوں زندگیاں اور احتیاط کی ضرورت حرفِ حقیقت: محمد اقبال مغل
1 ہفتہ ago
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس
Related Articles
*صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد کی چیئرمین نیب سے ملاقات،قومی خزانے میں 6.2 کھرب روپے واپس جمع کرانے پر نیب کو خراج تحسین*
2 ہفتے ago
*ابراہیم مراد کی یو ایم ٹی اور پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں تعاون بڑھانے کے لیے ایم او یو کی پیشکش*
2 ہفتے ago
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت حلقہ پی پی 153 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس
ستمبر 26, 2026



