کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کی زیر صدارت رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے آر ڈی اے میں اجلاس

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے اجلاس زیر صدارت کمشنر راولپنڈی و ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے سلمان غنی کے ہوا جس میں کمشنر راولپنڈی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ رنگ روڈ منصوبے سے متاثرہ افراد کی منتقلی اور آبادکاری سے متعلق تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اس ضمن میں فوری اور مؤثر لائحہ عمل اختیار کیا جائے یہ متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ متاثرہ شہریوں کے خدشات کو دور کریں اور انہیں مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق تمام ممکنہ سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ متاثرہ افراد کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک جامع حکمت عملی اپنائی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ منتقلی اور آبادکاری کا عمل شفاف، منظم اور بلا تعطل ہو۔ کمشنر راولپنڈی سلمان غنی نے زور دیا کہ رنگ روڈ منصوبے پر عمل درآمد کے دوران عوام کی سہولت، نیز ان کے جائز حقوق اور مفادات کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ آر ڈی اے کے ساتھ قریبی رابطہ اور تعاون سے کام کریں تاکہ تمام زیر التوا مسائل کی نشاندہی کی جا سکے اور انہیں بلا تاخیر حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نوعیت کے معاملات کا بروقت حل، منصوبے پر کام کی رفتار برقرار رکھنے اور مؤثر پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ متاثرہ شہریوں کے ساتھ مؤثر رابطہ رکھیں اور انہیں منتقلی اور آبادکاری کے عمل کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کریں۔ افسران کو ہدایت کی گئی کہ عوامی شکایات پر منظم انداز میں کارروائی کو یقینی بنائیں اور پیش رفت کی نگرانی کریں، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو درپیش کسی بھی مشکل یا رکاوٹ کو بروقت دور کیا جا سکے۔ کمشنر راولپنڈی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ محکموں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور بروقت فیصلہ سازی کے ذریعے منصوبے پر عمل درآمد کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں آر ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مسعود احمد بخاری، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اے سی کینٹ ، اے سی گوجر خان ، ریونیو حکام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی

جواب دیں

Back to top button