کمشنر لاہور محمد جہانزیب نے واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی واسا اتھارٹی پنجاب طیب فرید نے شرکت کی۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا آپریشنز، شکایات ازالہ، واٹر سپلائی پر فل ہاوس بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے اضلاع کے ایم ڈیز واسا سے واسا سکیمز پر براہ راست بریفنگ بھی لی۔ انہوں نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اضلاع میں جاری واسا اسکیمز پر پیشرفت کا خصوصی جائزہ لیا۔کمشنرلاہور محمد جہانزیب اعوان نے
واسا لاہور کمانڈ اینڈ کنٹرول و راونڈ دی کلاک مانیٹرنگ سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے مانیٹرنگ ڈیش بورڈ، لائیو انڈر پاسز کیمرہ مانیٹرنگ، ڈسپوزل اسٹیشن مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا نے آن لائن شکایت ازالہ، بلنگ تصحیح اور ریونیو پر ڈیش بورڈ پریزینٹیشن دی۔ آن لائن ڈسپوزل اسٹیشنز، انڈر گراونڈ سٹوریج کپیسٹی، مشینری، افرادی وسائل پر بریفنگ دی گئی۔کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کا ترقیاتی سکیموں کے معیار و بروقت تکمیل پر مکمل فوکس ہے، شہری کی جانب سے شکایات پر فوری و سو فیصد ردعمل دیں اور شہریوں کو فیڈ بیک دیں، وزیراعلی پنجاب کی ترجیح شہری شکایات و مسائل کا بروقت و مکمل ازالہ ہے۔






