کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت وزیراعلٰی پنجاب یوتھ گیمز 2026.27 رجسٹریشن کے حوالے سے اجلاس

کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت وزیراعلی پنجاب یوتھ گیمز 2026.27 رجسٹریشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن میں شامل چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے لاہور ڈویژن میں رجسٹریشن اہداف و پیشرفت کا جائزہ لیا۔ محکمہ سپورٹس پنجاب کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ سپورٹس پنجاب کے تحت آن لائن رجسٹریشن 30 نومبر 2026 تک جاری رہے گی، وزیراعلی یوتھ گیمز کیلئے لاہور کا ٹارگٹ 7لاکھ ہے اب تک 6لاکھ رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہیں، لاہور ڈویژن کا ٹارگٹ 13لاکھ ہے جس میں سے ابتک 11لاکھ سے زائد رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے۔کمشنرلاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے ڈی سیز اور محکمہ سپورٹس پنجاب کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب یوتھ گیمز کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آخری مرحلہ جاری ہے، متعلقہ ڈی سی تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں نوٹیفائی کریں، آن لائن رجسٹریشن کیلئے تمام محکموں کا جائزہ گروپ قائم کریں اور روزانہ پیشرفت جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب یوتھ گیمز میں یو سی سطح تا پنجاب سطح پر کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب یوتھ گیمز 2026-2027 میں پبلک اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے شائع کیا سکولز، کالجز، یونیورسٹیز، مدارس، سپیشل سکولز، ٹیوٹا سے کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں حصہ لے رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب یوتھ گیمز سے طلبا و طالبات کی سپورٹس سرگرمیوں کو جلا ملے گی۔اجلاس میں محکمہ سکولز، ہائر ایجوکیشن، کالجز، سپیشل ایجوکیشن، لیبر، معدنیات، سپورٹس و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button