وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دی اورفیز ٹو میں سولر پینل سکیم کی تعداد 90ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کابھی حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اینیمل ویسٹ، ایگری ویسٹ اور سالڈ ویسٹ سے بائیو انرجی اور بائیو فیول پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ننکانہ میں دھان اور دیگر فصلوں کی باقیات سے بائیوریفارئنری پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں پنجاب میں کمرشل سکیل، پرائیویٹ ڈیریز اور کمیونٹی بیسڈ بائیو گیس پلانٹ پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چولستان میں پانچ ہزار سولر پینل کے پائلٹ پراجیکٹ اور چولستان میں 40سائٹ پر واٹر سپلائی سکیموں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی اصولی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں ستھرا پنجاب کے اشتراک سے سالڈ ویسٹ سے انرجی اور بائیو فیول پراجیکٹ پر پلان طلب کر لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام بڑے ہسپتالوں کے انرجی آڈٹ کا حکم دیا اور ہسپتالوں میں انرجی لوڈ کے مطابق الیکٹرک پینل لگانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تین ہزار ٹن ویسٹ سے انرجی کے پائلٹ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر فیصل کھوکھر اور سیکرٹری انرجی نے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ سی ایم سولر پینل سکیم کے تحت فیز ون میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی۔سولر پینل سکیم فیزون میں 89869افراد کو سولر پینل ملنے سے بجلی بل میں ایک تہائی بچت ہوئی۔ پنجاب بھر میں سی ایم سولر پینل سکیم نے عوام میں مقبولیت کی مثال قائم کر دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 76 سکولوں کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر سولر انرجی پر شفٹ کر دیا گیا۔پنجاب میں چار لاکھ 90 ہزارٹن اینیمل ویسٹ سے 7.15 بلین کیوبک میٹر بائیو گیس کی استعداد موجود ہے۔اینیمیل، ایگری اور سالٹ ویسٹ سے 1.6 ارب یونٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔انرجی ڈیپارٹمنٹ کے عوامی سروے کے مطاب مریم نواز شریف جب سے آئی ہیں، غریبوں کیلئے اچھے فیصلے کر رہی ہیں۔سی ایم سولر پینل سکیم کی وجہ سے بجلی کا بل تقریباً آدھا رہ گیا ہے۔
Read Next
40 منٹس ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،محمد اطہر مسعود ڈی جی لیبر ویلفیئر،نوید شہزاد مرزا ایم ڈی سیڈ کارپوریشن تعینات
1 دن ago
گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ کوریڈور شہر کے ٹرانسپورٹ نظام میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا،چیف سیکرٹری پنجاب
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ”پنچائیت“نظام کی اصولی منظوری دے دی
1 دن ago
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت نویں ایمرجنسی کونسل کا اجلاس
2 دن ago
چیف سیکرٹری پنجاب نے 7 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس،خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن قانونی اقدامات پر غور
3 دن ago




