حکومت پنجاب نے 12 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن

حکومت پنجاب نے 12 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہمنہ اشرف کو ڈسکہ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی خالی اسامی کا چارج سونپا گیا ہے۔وقاص محبوب ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، کھاریاں کو محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن میں بطور سیکشن آفیسر، ایک خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔راجہ فخرِ حیدر کو کھاریاں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی اسامی کا چارج سونپا گیا ہے۔ محمد اسلم ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، مری کو علامہ اقبال (لاہور) میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تعینات کردیا گیا ہے۔ اسوہ خالد محمود مری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی اسامی کا چارج سونپا گیا ہے۔محمد مقصود انجم ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، فیصل آباد (صدر) کو محکمہ سروسز، صفی اللہ طارق کوایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، فیصل آباد، محمد سلیم ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، مظفر گڑھ کو محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں سیکشن آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔مظہر عباس ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، مظفر گڑھ تعینات کر دیا گیا ہے۔ عابد حسین ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، کوٹ ادو، کو ملتان میں اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر) کے خالی عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔محسن عباس شاہ جو ڈائریکٹر جنرل، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس تعینات ہیں کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، کوٹ ادو کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ محمد ارشاد سیکشن آفیسر، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، کی خدمات ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر جنرل، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی، لاہور کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button