وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب میں علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، بین المذاہب ہم آہنگی، اتحاد بین المسلمین، مذہبی رواداری اور معاشرتی استحکام کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں اتحاد بین المذاہب اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان کی سلامتی و بقا کے لیے معاشرے کے تمام طبقات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ موجودہ حالات میں قیام امن کے لیے باہمی اتفاق، اتحاد اور ہم آہنگی کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام مکاتب فکر کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور علماء کرام معاشرے کے نہایت اہم، قابل احترام اور مؤثر ارکان ہیں۔ قیام امن، باہمی اتحاد اور سربلندی اسلام کے لیے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ معاشرے کی اصلاح میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ مدارس کی پنجاب چیریٹیز کمیشن میں رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے امام مسجد صاحبان کے لیے اعزازیہ پروگرام کا تاریخی اقدام بھی کیا ہے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ علماء کرام ہمیشہ امن، برداشت اور باہمی رواداری کا درس دیتے ہیں۔ لوگوں کو دین کی صحیح روح سے آگاہ کرنا علماء کرام کی عظیم خدمت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب چیریٹیز کمیشن نے مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور مربوط بنایا ہے، جبکہ امام مسجد صاحبان کے اعزازیہ پروگرام کے تحت اب تک 16 ارب روپے سے زائد کی رقم فراہم کی جا چکی ہے۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے حکومت پنجاب کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Read Next
34 منٹس ago
مریم نواز شریف کی اسلام آباد میں پاکستان منرلزانویسٹمنٹ فورم2026 میں شرکت اور خصوصی خطاب
1 دن ago
*مریم نوازشریف نے جہلم میں جمنیزیم /سپورٹس کمپلیکس بحالی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کردیا۔*
1 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیتھ لیب پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا جہلم میں 15 دسمبر کو نواز شریف سکول آف ایمیننس،دینہ،سوہاوہ اورپنڈدادنخان میں گرین بسیں چلانے کا اعلان
2 دن ago
پنجاب کے دس اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے،نوٹیفکیشن جاری
Related Articles
پنجاب،25 اعلٰی افسران کے تقرروتبادلے،دانش افضل سیکرٹری ہاؤسنگ،محمد جہانزیب کمشنر لاہور،نعمان یوسف سیکرٹری سروسز تعینات
6 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بعض اضلاع میں بیوٹیفکیشن پلان کی تکمیل اور معیار میں تساہل برتنے پربرہمی کا اظہار
1 ہفتہ ago
مریم نواز شریف کا خانیوال کے بیوٹیفکیشن پلان میں مبینہ گھپلوں کا سخت نوٹس،ٹھیکیدار کی گرفتاری،سابق ڈی سی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم
1 ہفتہ ago



