وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا جہلم میں 15 دسمبر کو نواز شریف سکول آف ایمیننس،دینہ،سوہاوہ اورپنڈدادنخان میں گرین بسیں چلانے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جہلم میں 15 دسمبر کو نواز شریف سکول آف ایمیننس کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جنوری میں دینہ،سوہاوہ اورپنڈدادنخان میں گرین بسیں چلانے کا اعلان، جہلم میں ہونہارسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کے خطاب میں کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھر بوں کے منصوبے ہیں،مریم نواز نے عوام کی امانت میں ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی۔کسی منسٹر کے خلاف کرپشن کا ثبوت سامنے آجائے تو قسم کھاتی ہوں نہیں چھوڑوں گی۔ جن کو اعتراض ہے، وہ وزیر کیوں بنے بیٹھے ہیں استعفیٰ دیکر گھر کیوں نہیں چلے جاتے۔جنہوں نے کرپشن اور رشوت خوری میں نام بنایا آج بھی باہر بیٹھے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ دعویٰ بالکل نہیں کرتی کہ کرپشن بالکل ختم ہوگئی ہے۔ کیا دوسرے صوبوں میں کرپشن نہیں ہوتی، لیکن پنجاب میں سی ایم کرپشن کا پتہ چلنے پر پیچھے پڑ جاتی ہے۔13 چودہ سال خیبرپختونخوا میں حکومت رہی، جو کرپشن کی اور کھانچے لگائے آج سامنے آرہے ہیں۔میں پنجاب کی بات کرتی ہوں، باقی صوبوں کی بات نہیں کرتی، وہ خود عوام کو جوابدہ ہیں۔پنجاب میں ایک ایک پیسہ عوام کی ترقی پر خرچ ہورہا ہے۔خیانت کرنے والوں کے حلق سے مال نکال لائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم باتیں نہیں بناتے، باتوں کی عمر چھوٹی ہوتی ہے۔ خدمت کی وجہ سے مسلم لیگ ن بار بار اقتدار میں آتی ہے۔یہاں بزدار حکومت رہی کتنے بچوں کو سکالرشپ یا لیپ ٹاپ ملے۔ماضی میں لوگ بسوں پر لٹک کراور چھتوں پر چڑھ کر سفر کرتے تھے، اب ماڈرن اور باعزت سواری الیکٹروبس کی صورت میں موجود ہے۔ مقبولیت ہو تو پھر نظر بھی آتی ہے، عوام خدمت کو ووٹ دیتے ہیں بیانیہ کو نہیں۔ اب لوگ کہیں گے کہ للہ جہلم روڈ ہمارا منصوبہ ہے، آپ کا منصوبہ ہے تو چار سال کی حکومت میں کیوں نہیں بنایا؟ ان کی باتوں کیلئے زبان چلتی ہے، کام نہیں کرتے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم کام کرتے ہیں تو تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑتا ہے۔ بچے خواب دیکھیں، مریم نواز خواب پورے کرنے کیلئے دن رات ایک کر دے گی۔ لڑکیوں کو کہتی ہوں کہ انہیں آگے بڑھنا ہے، کسی سے نہ سنیں کہ یہ ان کے کرنے کا کام نہیں۔لیپ ٹاپ کھولنے کی ویڈیو دیکھ کر شکر ادا کرتی ہوں کہ بچوں کے ہاتھ میں ڈنڈے، پتھر اور بم نہیں بلکہ لیپ ٹاپ ہیں۔ہونہار طلبہ کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ یہاں طلبہ کو محنت کا صلہ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے خوابوں کی تعبیرمکمل کرنے والے بچے انعام کے مستحق ہیں۔والدین نہ جانے کتنے خواب طلبہ کے بستے میں رکھ تعلیمی اداروں میں بھیجتے ہیں۔پنجاب بھر میں طلبہ کو ایک لاکھ سے زائد سکوٹیز دینے جارہے ہیں۔ سکوٹیز حاصل کرنے والے طلبہ کو مکمل طور پر تربیت فراہم کی جائے گی۔ صوبہ بھر میں طلبہ کو گرین بسوں میں مفت سفر کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پورے پنجاب میں 300 نواز شریف سکول آف ایمیننس بن رہے ہیں۔ اٹک شہر میں نجی گرائمر سکول اور سرکاری نواز شریف سکول آف ایمیننس ساتھ ساتھ ہیں مگر سرکاری سکول بہت بہتر ہے۔پنجاب کے علاوہ نواز شریف سکول آف ایمننس جیسے ایک سرکاری سکول کی مثال دکھا دیں۔اس سے پہلے چھوٹے شہروں میں اتنی ترقی نہیں دیکھی، پہلے کام صرف بڑے شہروں میں ہوتے تھے۔ ہر ایک بچے نے اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہے۔ 50ہزار سکولوں میں پنجاب کے کروڑوں بچے زیر تعلیم ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ تعلیم سب سے بہتر سرمایہ کاری ہے کیونکہ ہر بچہ پاکستان کا علمبردار ہے۔ بچوں کی کامیابی سے ناصرف والدین خوش ہوں گے بلکہ ملک وقوم کو فائدہ ہوگا، دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بچے ترقی کریں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔ ساہیوال، اٹک اور منڈی بہاؤالدین میں پورا پورا دن گزارا، آج جہلم میں پورا دن گزاروں گی۔ پہلے ایسا ساہیوال، منڈی بہاؤالدین، اٹک اور جہلم کہاں تھا۔یوتھ کو ماضی میں گمراہ کن باتیں بتائی جاتی تھیں، آج بچوں سمیت سب دیکھ سکتے ہیں۔ ماضی کے تمام کام بڑے شہروں میں ہونے کی روایت توڑ دی ہے۔ جو گرین بس لاہور، راولپنڈی میں چلتی تھی وہی خوشاب، لیہ اور بھکر میں چل رہی ہے کوئی فرق نہیں۔ ہزاروں کلومیٹر میں طویل سڑکیں لاہور میں کم اور دوسرے شہروں میں زیادہ بنی ہیں۔ جہلم کیتھ لیب میں مریضوں کو مفت اسٹنٹ اور پیس میکر وغیرہ ڈال رہے ہیں کبھی سوچا تھا کہ جہلم میں ایسا علاج ہوسکتا ہے۔ 25 چھوٹے اضلاع میں کیتھ لیب شروع ہیں، لاہور میں سب سے بڑا سرکاری کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں کام کرنے والا ڈرائیورا سٹنٹ دلوانے کیلئے بہن کے کہنے پر فیصل آبادسے جہلم آیا۔کیا ماضی میں کبھی بڑے شہروں سے چھوٹے شہر میں علاج کرانے آتے تھے؟ جہلم سے دل کے مریض علاج کیلئے ماضی میں پنڈی اور لاہور جایا کرتے تھے۔ ڈیڑھ دو سال میں ڈھائی لاکھ گھروں کیلئے اپنی چھت،اپنا گھر کے لون دیئے۔ جہلم میں خاتون سے ملکر آئی ہوں، جو پہلے 15 ہزار کرایہ دیتی تھی اب اپنے گھرکی 14 ہزار قسط دیتی ہے۔ایسے سینکڑوں لوگ ہیں جن کے پاس وسائل نہیں تھے، لیکن چند ماہ میں قرض لیکر گھر بنا لیے۔ ماضی میں کیوں لیپ ٹاپ، سکالر شپ، کیتھ لیب اور ہوم لون نہیں دیئے گئے؟ ماضی میں چھوٹے شہروں سے مسائل کی خبر آتی تھی اب ترقی کی خبریں آرہی ہیں۔ جہلم میں اتنا خوبصورت بازار بنا ہے شاید ہی کسی بڑے شہر میں ایسا بازار ہو۔وہ سسٹم بنا دیا ہے جہاں کوئی پرچی، ریفرنس یا اثرو رسوخ درکار نہیں صرف میرٹ پر کام ہوتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز کا وعدہ ہے کہ اگر آپ میرٹ پر ہیں تو آپ کی ترقی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ پنجاب میں نوکری کسی امیر آدمی کو سفارش پر نہیں بلکہ میرٹ پر غریب آدمی کو ملتی ہے۔ گارمنٹ شاپ میں سیلز گرل کو مارنے والے کو تھانے میں زناٹے دار تھپڑ یاد رہے گا۔ پہلی بار پنجاب حکومت غریب آدمی کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ اب کسی اثر ورسوخ والے کی جرات نہیں کہ کسی غریب آدمی کو مارے، طاقت کا غرور مریم نواز کی حکومت میں نہیں چل سکتا۔نام نہاد دانشور وں کو بڑی تکلیف ہے کہ حکومت غریب آدمی کے ساتھ کھڑی ہے اور انصاف مل رہا ہے۔ پورے پنجاب کے ہر شہر میں اتنے پراجیکٹ ہیں کہ سارا دن گزارنے کے باوجود صرف تیس فیصد ہی دیکھ سکتی ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ گوجرانوالہ اور ساہیوال کے الیکشن میں سب محاذ آرا ہوگئے، کالعدم جماعتوں نے پورا زور لگایا لیکن ن لیگ کو فتح حاصل ہوئی۔باتوں اور دعوے کی شیلف لائف ختم ہوچکی ہے، کوئی بیانیہ خدمت کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔لوگ اب نجی ہسپتال یا سکول کی بجائے سرکاری ہسپتال اور سکول میں جاتے ہیں۔نواز شریف سکول آف ایمیننس میں ایئر کنڈیشنڈ کلاس روم، بہترین لیب اور بہترین فیکلٹی ہے جو ایک لاکھ والے سکول میں بھی نہیں۔ خواہش ہے کہ نواز شریف سکول آف ایمیننس والا ماڈل پنجاب کے ہر بچے کو ملنا چاہیے۔ جوں جوں الیکشن قریب آرہا ہے، مخالفین اپنی مذموم کوششیں کررہے ہیں لیکن کام کوئی دھیلے کا نہیں کیا۔تین سال میں اربوں نہیں کھربوں روپے کے منصوبے بنار ہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button