وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کا اٹک میں پرتپاک استقبال،کامسٹ یونیورسٹی سکالر شپ،لیپ ٹاپ تقسیم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اٹک کے مرکزی بازار پیڈر لین پہنچ گئیں جہاں پرہزاروں لوگوں نے شاندار استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پر دکانداروں اور نوجوانوں نے منوں پھول نچھاور کئے اور روایتی ڈاچی ناچ سے خیر مقدم کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی گاڑی اور روڈز گلاب کے پھولوں سے بھر گئے۔ خواتین اور بچے بھی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی گاڑی کے ساتھ چلتے رہے۔ اٹک کے مرکزی بازار میں ٹف ٹائل، لائٹس، لائیبریری بوتھ قائم کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اٹک کے لئے گرین بس پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی دعوت پر طلبہ نے گرین بس کا افتتاح کیا اور الیکٹرو بس کا معائنہ کیا۔ اٹک شہر میں تین روٹس پر 15 بسیں چلائی جا رہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اٹک کی کامسٹ یونیورسٹی آمد، ہونہار سکالرشپ سکیم اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں شرکت کی۔ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ تقسیم تقریب میں صوابی،خیبرپختونخوا کے طلبہ بھی پہنچ گئے۔ خیبرپختونخوا میں 3600 طلبہ کو پنجاب حکومت کی طرف سے ہونہار سکالر شپ دیا جارہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے طلبہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایک سمسٹر کی فیس دولاکھ کے لگ بھگ جو سکالرشپ سے ممکن ہوئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو طلبہ نے تحائف پورٹریٹ اور سکچ پیش کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر اور دیگر رہنماؤں سے نشستوں پر جاکر مزاج پرسی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی موجودگی میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے جنرل سلامی پیش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ اورہونہار سکالر شپ چیک بھی تقسیم کئے۔ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے پہلے، دوسرے اور تیسرے فیز میں ایک لاکھ8 ہزار طلبہ و طالبات میں سکالر شپ تقسیم کیے گئے۔ اٹک میں راولپنڈی ڈویژن کے طلبہ میں 6,161 لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ 628 لیپ ٹاپ، سرکاری جامعات،257 نجی جامعات،461 میڈیکل کالجز، 375 نرسنگ کالجز،17 خصوصی تعلیم کے اداروں جبکہ 423 لیپ ٹاپ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED) کے کالجز کے طلبہ میں تقسیم کیے گئے۔ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت راولپنڈی ڈویژن کے طلبہ میں مجموعی طور پر مالیت 19 کروڑ 69 لاکھ 70 ہزار روپے کے2,590وظائف تقسیم کیے گئے۔ ان میں سے 2,085 وظائف سرکاری جامعات کے طلبہ کے لیے مختص ہیں، جن کی مالیت 17 کروڑ 2 لاکھ 10 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح 314 وظائف میڈیکل جامعات و کالجز کے طلبہ کو دئیے گئے، جن کی مالیت 1 کروڑ 98 لا کھ ہے۔191 وظائف ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED) کے کالجز کے طلبہ میں 69 لاکھ 60 ہزار روپے دئیے گئے۔ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پروگرام میں سرکاری و نجی شعبے کی یونیورسٹیوں، وفاقی چارٹرڈ یونیورسٹیوں، بی ایس کالجز، خصوصی تعلیم کے اداروں اور میڈیکل و ڈینٹل کالجزشامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہونہار طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ کی تعداد40,000 سے بڑھا کر112,000 کر دی ہے۔ مختلف اضلاع میں سے48,292 لیپ ٹاپس طلبہ و طالبات میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوای ٹی ٹیکسلا کیلئے ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کامسٹ یونیورسٹی اٹک میں لیپ ٹاپ اورہونہار سکالر شپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ اورہونہار سکالر شپ حاصل کرنیوالے بچوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اورشاباش دیتی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لیپ ٹاپ اورہونہارسکالر شپ حاصل کرنیوالے طلبا پنجاب کی کریم کے طورپرتقریب میں شریک ہیں۔ماں ہونے کے ناطے اپنے بچوں کے درمیان ان کی کامیابی کو منانے کیلئے خود اٹک آئی ہوں۔اولاد کی کامیابی پر والدین کا سر فخر سے بلند ہوتا ہے۔طلبہ کو ان کی محنت کا صلہ اورحق مل رہا ہے،شکریہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔طلبہ کو اپنا حق سراٹھا کرلینا چاہیے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود محنت کرکے کامیابی حاصل کرنے والے بچے قابل تحسین ہیں۔آج کے طلبا کل پاکستان کی تقدیر لکھیں گے۔ میں بچوں کے پاس دوسروں کی خامیاں بیا ن کرنے نہیں آئی،بلکہ اپنی کارکردگی کا رپورٹ کارڈ لے کرآئی ہوں۔والدہ کے انتقا ل کی وجہ سے مشکلات کی شکار بچی کو ہونہار سکالرشپ ملنے سے اس کے مالی مسائل حل ہوگئے۔ہونہار سکالر شپ حاصل کرنیوالے ہر بچے کی اپنی اپنی کہانی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ایک بچہ ملا جس کے والد مزدورتھے،اب وہ سکالر شپ پا کر بہت خوش ہے۔ماضی میں بہت سے بچے ایسے تھے جوقابلیت کے باوجود تعلیم جاری نہ رکھ سکے۔مگر اب فیس نہ ہونے کی وجہ سے کسی کو تعلیم سے محروم نہیں ہونا پڑے گا۔ چند روز میں بچوں کیلئے ای بائیک پراجیکٹ بھی لانچ کرنے جارہے ہیں،پنک بیٹیوں کیلئے اوربلیک سکوٹی بیٹوں کیلئے ہوگی۔ای بائیک ملنے سے طلبہ کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بیٹیوں کے تحفظ کیلئے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا تاکہ بائیک پر اکیلے سفرکرنے پر کوئی مسئلہ نہ ہو۔ہر بیٹا ہر بیٹی پنجاب میں احساس تحفظ سے مالا مال ہے۔ہرکوئی جانتا ہے کہ پنجاب میں ہے تو محفوظ ہے۔پنجاب واحد صوبہ ہے جو لیپ ٹاپ،سکالرشپ اورسکوٹی دے رہا ہے۔پنجاب بچوں کو لیپ ٹاپ ہی نہیں بلکہ گارڈ آف آنر بھی دیتا ہے۔ پنجاب کا باڈر ختم ہوتے ہی ترقی بھی ختم ہوجاتی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نہ وہاں کالج بنے،نہ سڑک بنی،نہ بسیں آئیں اورنہ کوئی کام ہوا۔میں وہ ماں نہیں جو مسئلے گنواتی ہے بلکہ مسئلے حل کرنے کیلئے دن رات ایک کرتی ہے۔اٹک داخل ہوئی تو گرامر سکول اورنوازشریف سکول آف ایمننس کو ساتھ ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی،یہ معجزے سے کم نہیں۔ایئر کنڈیشنڈ کلاس روم،اے آئی لیب اورسائنس لیب سے مزین پنجاب بھر میں 300نوازشریف سکول آف ایمننس بن رہے ہیں۔نوازشریف سکول آف ایمننس،گرامر سکولوں سے بہتر ہے بلکہ ایجوکیشن کا انقلاب ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر بچے سے اتنا ہی پیارہے جتنا اپنی اولاد سے پیار ہے۔بچوں سے دل کا رشتہ ہے،بچے گلے لگ کر خوشی سے روتے ہیں۔منڈی بہاؤالدین میں ایک طالبہ نے کہا کہ میں خوشی سے رو رہی ہوں کہ مجھے آپ سے ملنا تھا۔دوسروں کی تنقید کا برا نہیں ماننا چاہیے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بچوں سے محبت کا رشتہ جوڑا،جو گلے لگ کر رونا چاہتے ہیں کیونکہ لوگ مجھے اپنا سمجھتے ہیں۔یہ جو محبت کا سلسلہ ہے دراصل دلوں پر حکومت کی بات ہے۔پیار کا رشتہ ہے،بچوں سے پیار کے رشتے کو بے جا تنقید کرنے والے نہیں سمجھ سکتے۔بچوں سے کہتی ہوں کہ پیار کا جواب پہلے سے بڑھ کر دوں گی۔لوگ بچوں کا پیار دیکھ کر پریشان ہیں کہ مریم نوازکیسے اتنی محبتیں سمیٹ رہی ہے کیونکہ یہ اللہ کا کرم ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ یہاں لوگوں کو سٹیج سے نیچے پھینکا جاتا تھا، کہنیاں ماری جاتی تھیں،دھکے دیئے جاتے تھے لیکن اب ایسے نہیں ہوتا۔عوام کی محبت مریم نوازکا اثاثہ ہے۔تنقید کرنیوالوں سے گھبرانا نہیں۔،دل چھوٹا نہیں کرنا،کامیابی حاصل کرنے کیلئے آگ کے دریا سے گزرنا پڑتا ہے،جیلیں کاٹنی پرتی ہیں۔بچوں سے کہتی ہوں کہ دل چھوٹا نہیں کرنا محنت کرنی ہے دنیا آپ کے قدموں میں ہوگی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے صرف اٹک میں 850کلو میٹر سڑکیں بن چکی ہیں۔سب جانتے ہیں کہ یہاں گرین بسیں کس نے چلائیں،بس سٹینڈ کس نے بنائے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ صوبہ بھر میں سکول آف ایمننس بن رہے ہیں،سکولوں کا معیار بلند ہورہا ہے۔ہسپتالوں میں دوائیاں مفت مل رہی ہیں،فری علاج ہورہا ہے۔پنجاب میں اڑھائی لاکھ گھر بنانے کیلئے لون مل چکے ہیں۔ریٹائرڈ صوبیدار نے بتایا کہ پلاٹ تھا لیکن گھر بنانے کیلئے پیسے نہیں تھے،15لاکھ لے کر اپنی چھت بنا لی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ چند سال پہلے اٹک آتے تھے توشہر کم گاؤں زیادہ لگتا تھا۔پہلے کسی نے توجہ نہیں دی اب اٹک میں بہت خوبصورت بازار بن چکا ہے۔اٹک کے بازار میں عوام سے اتنی محبت ملی کہ گاڑی کا گزرنا ہی مشکل ہوگیا،پولیس نے مشکل سے راستہ بنایا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اٹک شہر زیادہ بارشوں میں ڈوب جاتا تھا اب اربوں روپے کے سیوریج اورڈرینج کے کام ہوئے ہیں۔گجرات سے ایک وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن سے الماریاں بھری ہیں،جھوٹا الزام لگانے والے وفاقی وزیر کو ہرجانے کا نوٹس بھجوارہے ہیں۔پنجاب میں کھربوں روپے کے پراجیکٹس بنا رہے ہیں،ایک ایک منصوبہ تین،تین سو ارب روپے کا ہے۔بچوں کے سامنے حلف اٹھا کر کہہ سکتی ہوں کہ ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اگر ثابت ہوجائے تو عوام کے اوراللہ کے سامنے جوابدہ ہوں،جھوٹے الزام لگانا کافی نہیں،ثبوت لاؤ۔کہتے ہے کہ پرویز الٰہی کی حکومت اچھی تھی،جہاں بارش کے پانی میں لینڈ کروزر جیسی گاڑی ڈوب جاتی تھی۔گجرات میں خود دیکھا ہے کہ لوگ ٹرالیوں پر گھروں پر آجارہے تھے کیونکہ بائیک اورگاڑی نہیں چل سکتی تھی۔ڈیڑھ،دو سال گزرنے کے بعد اب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گجرات میں پانی کھڑا نہیں ہوتا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بات کرپشن کی نہیں،تکلیف یہ ہے کہ ہماری مرضی کا ڈی سی گجرات کیوں نہیں لگایا۔پنجاب میں اب محنت کے ساتھ سوفیصد میرٹ پر کام ہوتا ہے۔سفارش پر ڈی سی نہیں لگاتی کیونکہ یہ امانت میں خیانت کے مترادف ہے۔سفارش پر آنے والے ملک کا بیڑہ غرق کردیتے ہیں۔لاکھوں لیپ ٹاپ اورسکالرشپ دیئے،کوئی نہیں کہہ سکتاکہ سفارش پرملا ہو۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لیپ ٹاپ اورسکالر شپ دیتے ہوئے کسی سے نہیں پوچھا کہ تعلق کس جماعت سے ہے اورنہ کوئی سفارش یا پیسہ چلا۔ہونہار سکالر شپ اورلیپ ٹاپ کیلئے کسی سی ایم،منسٹر یا سیکرٹری کے پاس نہیں جاناپڑتا بلکہ حقدار کو حق ملتا ہے۔بچوں سے وعدہ لینا چاہتی ہوں کہ گھر جا کر والدین کے پاؤں کو ہاتھ لگا کر شکریہ ادا کریں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ غصہ بھی آئے تو والدین کے سامنے زبان درازی نہیں کرنی چاہیے۔والدین کا احترام کریں گے تو انعام ملے گا،عزت ملے گی۔بچوں سے گلی،محلوں،بسوں اورشہروں کو صاف رکھنے کا وعدہ لینا چاہتی ہوں۔ستھرا پنجاب میں دو لاکھ ورکرزکام کررہے ہیں لیکن عوام کوڑا پھینکتے رہیں گے تو دو ملین بھی صاف نہیں کرسکتے۔ آئیں سب مل کر گلی،محلے اورشہر کو صاف کرنے کا عہدکریں۔عہد کریں کہ کوئی کچھ بھی کہے تو ملک و قوم کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھانے۔بہت باتیں سنیں کہ پاکستان میں کیا رکھا ہے، میں کہتی ہوں کہ پاکستان میں ہی سب کچھ رکھا ہے۔عہد کریں کہ پاکستان کا جھنڈا کبھی سرنگو ں نہیں ہونے دیں گے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ملک و قوم کودن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اوربچوں کو ماں باپ کے خواب پورا کرنے کی توفیق دے۔

جواب دیں

Back to top button