ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاسٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا اچانک دورہ،شہریوں سے مسائل دریافت

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر میں آئے شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے وراثت اور این او سی کے لیے آئے شہریوں سے فیڈ بیک لیا۔ڈائریکٹر سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر نے

ڈی جی ایل ڈی اے کو یومیہ درخواستوں بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈائریکٹر سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹرکو ہدایت کی کہ سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر میں سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنایا جائے، سفٹڈ اور نان سفٹڈ درخواستوں کو ٹائم لائن کے مطابق پراسیس کیا جائے۔ڈی جی ایل ڈ ی اے نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اڈنٹیفیکیشن سیل کا بھی دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈ ی اے نے پراپرٹی ٹرانسفر کے لیے آئے شہریوں سے سروسز کی فراہمی اور سٹاف کے رویہ بارے فیڈ بیک لیا۔

جواب دیں

Back to top button