ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پائن سیکٹر ایل ڈی اے سٹی اور لاہور ٹیک پارک فیروز پور روڈجلدلانچ کرنے کے لیے فیصلہ کیاگیا
۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ ایل ڈی اے سٹی پائن سیکٹر میں 2 کنال،8 مرلہ،6 مرلہ اور 4 مرلہ کمرشل پلاٹس مارکیٹ میں جلد لانچ کیے جائیں گے۔ایل ڈی اے سٹی پائن سیکٹر میں 1 کنال کے رہائشی پلاٹ بھی جلد مارکیٹ میں لائے جائیں گے۔اجلاس میں ڈی جی نے پائن سیکٹر کے مجوزہ ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا
۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی طاہر فاروق نے کہاکہ پائن ایونیو ایکسٹینشن پر واقع کمرشل ورہائشی پلاٹس آسان اقساط پر جلد مارکیٹ میں لائے جا رہے ہیں۔اجلاس میں فیروز پور روڈ کی پرائم لوکیشن ارفع کریم ٹاور سے متصل لاہور ٹیک پارک کو بھی جلد مارکیٹ لانے بارے بریفنگ دی گئی اور بتایاگیاکہ ایل ڈی اے لاہور ٹیک پارک میں ایک کنال،15 مرلے اور 8 مرلے کے کمرشل پلاٹس جلد نیلامی کے لئے پیش کرے گا۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے لاہور ٹیک پارک کے ڈویلپمنٹ پلان کابھی جائزہ لیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی(یوپی)،چیف انجینئر،چیف ٹاؤن پلانرز، ڈائریکٹر فنانس،ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی،ڈائریکٹر ہاؤسنگ، ڈائریکٹرز انجینئرنگ و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔






