صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے جیلانی پارک لاہور میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے پی ایچ اے اور واسا یونین کے ممبران کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین واسا لاہور چودھری شہباز احمد اور وائس چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، درازی عمر اور عوامی خدمت کے سفر میں مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں پی ایچ اے اور واسا لاہور یونین کے عہدیداران اور شرکاء نے وزیراعلیٰ پنجاب کے حق میں نعرے بھی لگائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ ملازمین کسی بھی ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، ورکرز کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھرپور توانائی صرف کر رہی ہیں اور صوبے کی ترقی و عوامی سہولت کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔بلال یاسین نے کہا کہ واسا کی پانچ اداروں سے 41 اضلاع تک توسیع سے عوامی مسائل میں واضح کمی اور ادارے کی استعدادِ کار میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح صوبے کے تمام اضلاع کی خوبصورتی میں اضافے اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کا دائرہ کار بھی دیگر اضلاع تک بڑھایا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت، ادارہ جاتی بہتری، ملازمین کی فلاح و بہبود اور پنجاب بھر میں شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
Read Next
1 دن ago
*پنجاب میں واش سیکٹر کی سب سے بڑی آگاہی مہم شروع کرنے کی تیاری*
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی حلقہ انتخاب میں ہفتہ وار کھلی کچہری،*
2 دن ago
فیلڈ آپریشنز میں تیزی،ڈی سلٹنگ سرگرمیوں اور شہری شکایات کے فوری ازالے کی ہدایات،ایم ڈی واسا غفران احمد
5 دن ago
سعودی پاک بزنس کونسل پائیدار تجارت،سرمایہ کاری کا بڑا فورم ہے،شہزادہ منصور بن محمد آل سعود
5 دن ago
شہریوں کیلئے جدید طرز کی سپورٹس سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں،نورالامین مینگل
Related Articles
صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کیلئے واسا لاہور کا اہم اقدام،واساز کے لیبارٹری افسران کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد
5 دن ago
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام،2 لاکھ 19 ہزار سے زائد خاندانوں کو 289 ارب 11 کروڑ روپے کے قرضے جاری
6 دن ago




