کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے لاہور ڈویژن میں شامل چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کیلئے اکتوبر و نومبر اہم ترین ہیں کوئی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے، پوٹینشل، لاروا نشوونما اور ہسٹری کے مطابق تمام ہاٹ سپاٹس کو سوفیصد چیک کریں، اوپن پلاٹس، جھاڑیوں اور قبرستانوں کو سوفیصد کلیر کروائیں۔ درجہ حرارت نیچے آرہا ہے مگر انسداد ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کی زیر صدارت انسداد ڈینگی فیلڈ سرگرمیوں جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یکم جنوری 2026 تا 26 اکتوبر تک انسداد ڈینگی سرگرمیوں و آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، ہیلتھ اتھارٹی لاہور و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم جنوری سے ابتک لاہور میں 103 جبکہ ڈویژن میں کل 119 مثبت ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں، مثبت لاروا ملنے پر آس پاس کے 5گھروں کی بجائے اب 10گھروں میں سپرے کیا جارہا ہے، انسداد ڈینگی فیلڈ ٹیمیں لاروا ملنے والے گھروں و دکانوں پر سٹیکرز بھی چسپاں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں 144ٹیمز فیلڈ میں متحرک ہیں جبکہ 2لاکھ 64 ہزار لاروا کو تلف کیا گیا، لاہور میں انسداد ڈینگی لاروا اقدامات نہ کرنے پر 864 مقدمات کا اندراج ہوا۔ لاہور میں 23 ہائی رسک یونین کونسلز میں متعدد ڈیپ سرویلنسز کرائی گئی ہیں۔کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا کہ لاہور سمیت پوری ڈویژن میں ڈینگی مثبت مریض روبصحت ہیں کوئی ڈیتھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی ٹیموں کو مسلسل فیلڈ میں متحرک رکھیں کوئی کمپرومائز نہیں، تمام محکمے اپنے یارڈز کی ڈینگی سرویلنس/کلیرنس کرائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ فیلڈ ٹیمیں انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر و ہدایات پمفلٹس گھروں پر ضرور دیں، ڈینگی لاروا گھروں کے اندر زیادہ مل رہا ہے مکین انسداد ڈینگی ٹیموں سے تعاون کریں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ڈی سی قصور آصف رضا، ڈی سی ننکانہ رعنا حمید، ڈی سی شیخوپورہ رانا عدیل تصور، ایڈیشنل کمشنر بلال حسن، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور سمیت محکمہ ریلویز، ایل ڈبلیو ایم سی، واسا، پی ایچ اے، زراعت، ماحولیات، سیف سٹی، پی آئی ٹی بی و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
Read Next
2 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا تحصیل صدر کا دورہ
2 دن ago
*لاہور ڈویژن میں گندم اگائی۔کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت پیداواری اہداف پر ڈویژنل اجلاس*
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف اور سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا رائے ونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ
6 دن ago
غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے،خلاف ورزی پر مقدمات درج کروائے جائیں،کمشنر ساہیوال
1 ہفتہ ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا بابا گرو نانک جنم استھان ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ
Related Articles
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا سہ فریقی کرکٹ سیریز انتظامات جائزہ کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ
2 ہفتے ago
لاہور میں 2تا 8 نومبر 7 روزہ پولیو مہم کے لیے 6,410 ٹیمیں تشکیل، 22,85,477 بچوں کا ہدف مقرر
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باجا لائن گڑھی شاہو و مجاہدآباد ہائی سکول فتح گڑھ کا دورہ
2 ہفتے ago



