ایل ڈی اے نے کمرشلائزیشن فیس میں 10فیصد کمی کا فیصلہ کر لیا،سمری منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کو ارسال

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کمرشلائزیشن فیس میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس سلسلہ میں سمری منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کا ارسال کر دی گئی ہے۔صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ایل ڈی اے کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔کمرشلائزیشن فیس پر نظر ثانی کا فیصلہ ضلع لاہور کے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔تاکہ کمرشلائزیشن کے رحجان میں اضافہ ہو۔اس سے جہاں شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا ایل ڈی اے کی آمدن میں بھی زیادہ کیسیز کی وجہ سے خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔کمرشلائزیشن فیس میں کمی کا اطلاق پورے لاہور ڈسٹرکٹ پر ہوگا۔کمرشلائزیشن فیس پر نظر ثانی کی تجویز ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ و کمرشلائزیشن کی جانب سے دی گئی تھی۔

جواب دیں

Back to top button