ایل ڈی اے نے 23 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کے احکامات پر نئے تعینات ہونے والے جنرل کیڈر کے 16 افسران کی بھی تقرریاں کر دی گئی ہیں۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اربن ڈویلپمنٹ ونگ میں شمولیت کے بعد، حال ہی میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (جنرل کیڈر/بی ایس-17) کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ڈائریکٹر ایڈمن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ بن لیاقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل کیڈر/BS-17)کوڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ فائیو (بطور اسٹیٹ آفیسر) تعینات کیا گیا ہے۔ محمد اکرام کوڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ-ون،شاہزیب احمد کوڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ-سکس،سمیع الرحمٰن طاہر،ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ فور (بطور اسٹیٹ آفیسر)،نبیحہ فاطمہ کوڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ نائن،جاوید ممتاز کوڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ نائن،عثمان اعظم کو
ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ فور،خالق داد کوڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن،محمد صہیب کوآفس آف ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اربن پلاننگ)،مدیحہ شفیق کوڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن، فروا بشیر کوڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ ٹو،سعدیہ جبین کوڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ-ایٹ،فہمیلہ یاسمین کوڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ تھری،حمیرا ملک کوڈائریکٹوریٹ آف سی اینڈ آئی،محمد احمد تاج کوڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن راجیش سکسیناکوڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سیون میں تعینات کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں روف وائیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل کیڈر/BS-18)، ایل ڈی اے (SAP کوڈ: 210)، جو فی الحال ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ فائیو، ایل ڈی اے میں بطور اسٹیٹ آفیسر تعینات ہیں، انہیں اسی ڈائریکٹوریٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا جاتا ہے۔جاوید صابر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جو فی الحال
ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ-فور ایل ڈی اے میں بطور اسٹیٹ آفیسر تعینات ہیں، انہیں اسی ڈائریکٹوریٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ شیخ نذیر احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جو فی الحال ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ-IV، ایل ڈی اے میں کام کر رہے ہیں، ان کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ-V میں کر دیا گیا ہے۔ محمد عبداللہ ڈوگل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (انجینئرنگ/BS-17)، ایل ڈی اے، جو فی الحال کنٹرول روم، ایل ڈی اے میں کام کر رہے ہیں، ان کا تبادلہ کر کے انہیں چیف انجینئر-I میں کیا گیا ہے. اروہا زوناش، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (انفارمیشن ٹیکنالوجی کو کنٹرول روم، ایل ڈی اے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ شبیر احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر جو فی الحال ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ-VII، ایل ڈی اے میں کام کر رہے ہیں، ان کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز، ایل ڈی اے میں تعینات کیا گیا ہے۔ محمد شاہد، اسٹاف آفیسر جو فی الحال ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن، ایل ڈی اے میں تعیناتی کے منتظر ہیں، انہیں ڈائریکٹوریٹ آف ون ونڈو آپریشنز (شفٹ-I)، ایل ڈی اے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔





