ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فیروزپور روڈ کے مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا اور اربن ریجنریشن پلان کے تحت جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی اوربتایاکہ فیروزپور روڈ کے مختلف پوائنٹس پر اربن ریجنریشن کے تحت متعدد سیمپلز نصب کیے جا رہے ہیں جبکہ چونگی امر سدھو پر واقع روٹری برج کو جاذبِ نظر رنگوں سے خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے روٹری برج پر پینٹ کے کاموں اور سڑک کے اطراف بنائے گئے فٹ پاتھ کے سیمپلز کا معائنہ کیا۔انہوں نے گجومتہ سٹاپ پر دکانوں کے فساڈ کی اپ گریڈیشن کے سیمپل کا بھی جائزہ لیا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کو سیمپلز کی تیاری کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے کینال بینک روڈ سے رنگ روڈ تک 15 کلومیٹر طویل فیروز پور روڈ کے دونوں اطراف مرحلہ وار اپ گریڈیشن کا کام کر رہا ہے۔ منصوبے کے تحت سڑک سے ہر قسم کی تجاوزات، لٹکتی تاروں اور غیر قانونی سائنیج کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے معیاری فٹ پاتھ تعمیر کیے جائیں گے،پارکنگ ایریاز بنائے جائیں گے اور املاک کے فساڈ و سائنیج کو یکساں اور بہتر بنایا جائے گاجبکہ فلائی اوورز اور پلوں کے نیچے پارکنگ اور شہریوں کے بیٹھنے کے لیے سیٹنگ ایریاز بھی بنائے جائیں گے۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر انجینئرنگ، ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
پائن ایونیو کی آئیڈیل لوکیشن پر واقع پائن ایکسز مستقبل قریب میں شہر کا نیا کمرشل سنٹر بننے جا رہا ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
3 دن ago
ایل ڈی اے کی کمرشلائزیشن فیس میں 10 فیصد کمی کی تجویز پنجاب حکومت نے مسترد کردی،ماسٹر پلان 2050کو ختمی شکل دے دی گئی
6 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کی آئندہ قرعہ اندازی اور نیلامی بارے اجلاس
2 ہفتے ago
پائن ایکسز شہر کانیا کمرشل سنٹربنے گا،پائن ایگزیکٹو ایک کنال کیٹیگری کا رہائشی منصوبہ ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق
2 ہفتے ago
*ماسٹر پلان لاہور ڈویژن 2050 فائنل،ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا*
Related Articles
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا زیرِ تعمیر نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ اور داتا دربار کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ
2 ہفتے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا زیر تعمیر برکی روڈ کا دورہ،چیف انجینئر اسرار سعید کی بریفنگ
2 ہفتے ago




