ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کی آئندہ قرعہ اندازی اور نیلامی بارے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی پائن ایکسز اور پائن ایگزیکٹو بارے بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ پائن ایونیو کی آئیڈیل لوکیشن پر موجود پائن ایکسز شہر کا نیا کمرشل سنٹر بنے گا۔پائن ایگزیکٹو میں شہریوں کے لیے ایک کنال کیٹگری کا شاندار رہائشی منصوبہ بنا رہے ہیں۔پہلے مرحلے میں پائن ایکسز کے 8 مرلہ اور 2 کنال کے کمرشل پلاٹس مارکیٹ میں لانچ کیے گئے ہیں۔پائن ایگزیکٹو پر ایک کنال کے رہائشی پلاٹس بھی مارکیٹ میں لانچ کیے گئے ہیں۔پائن ایونیو کی پرائم لوکیشن پر واقع یہ پلاٹ دو سال کی اقساط پر بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے۔پائن ایکسز اور پائن ایگزیکٹو کی قرعہ اندازی میں شمولیت کے لیے آخری تاریخ 3 دسمبر ہے۔
شہری ایل ڈی اے ویب سائٹ سے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے پائن ایکسز اور پائن ایگزیکٹو کی سائٹ ڈویلپمنٹ کے کاموں بارے بریفنگ لی۔ڈائریکٹر آکشن نے لاہور ٹیکنالوجی پارک کی ڈویلپمنٹ اور آئندہ آکشن بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔لاہور ٹیکنالوجی پارک کے 8 مرلے 15 مرلے اور ایک کینال کے کمرشل پلاٹس مارکیٹ میں لائے گئے ہیں۔ لاہور ٹیکنالوجی پارک کی نیلامی ایکسپو سینٹر میں 3 دسمبر کو کی جائے گی۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایڈیشنل ڈی جی یوپی، چیف آئی ٹی آفسیر، چیف ٹاؤن پلانر ون اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی نے شرکت کی۔






