کمشنر لاہور محمد جہانزیب کی زیر صدارت اندرون لاہور میں جاری ترقیاتی و بحالی پراجیکٹس کے حوالے سے اجلاس

کمشنر لاہور محمد جہانزیب کی زیر صدارت اندرون لاہور میں جاری ترقیاتی و بحالی پراجیکٹس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اندرون لاہور میں جاری انفراسٹرکچر، امپروومنٹ و احیاء ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔ انارکلی، اولڈ سٹیم پمپ ہاوس، اولڈ سٹیٹ بنک، ایونگ ہال، نیلا گنبد پارکنگ، سرکلر روڈ و دیگر پر بحالی کاموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی نجم الثاقب کے ہمراہ اندرون لاہور کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے دہلی گیٹ، مصالحہ بازار، ڈرائی فورٹ بازار اور بیرون دہلی گیٹ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے دورے کے دوران اندرون لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کی ورکنگ و اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ثقافتی جھروکوں کی تنصیب، سیوریج، کنزرویشن پراسیس اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ تاریخ اور کاروبار کے تحفظ و فروغ کیلئے تاریخی کام ہو رہا ہے، شہریوں کی سیفٹی کیلئے زیر تعمیر پراجیکٹس میں عام داخلہ کو سو فیصد بند ہونا چاہئیے۔

جواب دیں

Back to top button