*اشیائے خورونوش کی ریٹ لسٹس آویزگی میں غفلت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔کمشنر لاہور*

کمشنر لاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن میں شامل چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے پوری ڈویژن میں ستھرا پنجاب کے تحت صفائی، ریونیو کیسز اور ضلعی کارکردگی و اہداف پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنا کھیت اپنا روزگار، ضلعی کارکردگی انڈیکیٹرز، خدمات فراہمی عملدرآمد پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریونیو کورٹ مینیجمنٹ سسٹم کے مطابق کمشنر لاہور عدالت میں 473کیسز میں سے 4 سو کے فیصلے ہوچکے ہیں، ضلع لاہور میں سسٹم کے مطابق 3ہزار 216کیسز میں سے 2ہزار 446 کے فیصلے کیے جاچکے ہیں۔ کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے تمام اضلاع میں زیر التواء ریونیو کیسز کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو کیسز پر فیصلے شہریوں کیلئے بڑا ریلیف ہوتا ہے غیر ضروری تاخیر پر زیرو ٹالرنس ہے، اضلاع کی ریونیو عدالتوں نے کیسز نمٹانے کیلئے مثبت پیشرفت کی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر تحصیل میں ترقیاتی کاموں کو ٹائم لائنز و ڈیڈلائنز کے تحت معیار کے مطابق مکمل کریں، ڈویلپمنٹ و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس ترجیحات میں شامل ہیں رورل و اربن ایریاز پر یکساں فوکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی ریٹ لسٹس آویزگی میں غفلت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے، قیمتوں کے حوالے سے اشیائے خورونوش کی سپاٹ پرائس چیکنگ پر ردعمل ناگزیر ہے، حکومت پنجاب ہدایات واضح ہیں ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں، وزیراعلی پنجاب کے وژن کیمطابق ریونیو، میونسپل خدمات فراہمی کی یکساں اہمیت ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ایڈیشنل کمشنر راو عبدالجبار، ایڈیشنل کمشنر محمد ارشد بھٹی، ڈی سی شیخوپورہ رانا عدیل تصور، ڈی سی ننکانہ رعنا حمید، ڈی سی قصور آصف رضا، اے ڈی سی ایف اینڈ پی لاہور، اے سی جی وجہیہ ثمرین، اے سی آر علیم احمد=اے ڈی سی آرز و دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button