خوشحال دیہات پروگرام کیلئے 23.85 ارب روپے کی منظوری،فیز ون میں 475 گاؤں شامل

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ خوشحال دیہات پروگرام کے تحت ہر گلی پکی اورہر گاؤں میں سیوریج کا باقاعدہ نظام بنے گا- ہر گاؤں میں ڈویلپمنٹ کیلئے پانچ کروڑ دینے کی اصولی منظوری دے دی- خوشحال دیہات کمیٹی کے ذریعے دیہات کے ترقیاتی پراجیکٹس کی تکمیل پراتفاق کیاگیا-خوشحال دیہات پروگرام کے پہلے فیز میں 475 گاؤں میں ڈویلپمنٹ ہوگی- خوشحال دیہات کمیٹی کی سربراہی متعلقہ اے ڈی سی سوشل سروسزکے سپرد کر دی گئی-خوشحال دیہات کمیٹی میں پانچ سرکاری اور چار پرائیویٹ ممبر شامل ہوں گے- چیئرمین یونین کونسل اور متعلقہ سب انجینئرکو بھی خوشحال دیہات کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے-خوشحال دیہات پروگرام کیلئے 23.85 ارب روپے کی منظوری بھی دے دی گئی-نومبر تک خوشحال دیہات کمیٹی کو گرانٹ کی پہلی قسط جاری کرنے کی ہدایت کردی- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دوسرے فیز میں دو ہزار دیہات کا ڈویلپمنٹ پلان بھی طلب کر لیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے ہر گاؤں میں پکی گلیاں اور سیوریج کامنظم نظام میرا عزم ہے۔شہرہوں یا دیہات، اب پنجاب میں ہر جگہ ترقی یکساں ہوگی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ترقی کے سفر میں سب شامل ہیں، سیاسی وابستگی آڑے نہیں آنے دیں گے۔ڈویلپمنٹ پروگرام اور مسائل کا حل پنجاب کے ہرعلاقے کا حق ہے۔

جواب دیں

Back to top button