پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید تبدیل،منصور احمد کی تقرری

حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سید ساجد ترمذی ایڈیشنل سیکرٹری، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، حکومت پنجاب کو ایڈیشنل سیکرٹری، محکمہ سپیشل ایجوکیشن، حکومت پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ احمد عثمان جاوید منیجنگ ڈائریکٹر، ہارٹیکلچر ایجنسی، لاہور کو ایڈیشنل سیکرٹری، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، حکومت پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔انہیں ڈائریکٹر جنرل، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، پنجاب کے عہدے کے اضافی چارج سے بھی سبکدوش کر دیا گیا ہے منصور احمدڈائریکٹر جنرل، پنجاب فوڈ اتھارٹی منیجنگ ڈائریکٹر، ہارٹیکلچر ایجنسی، لاہور تعینات کیا گیا ہے۔وہ اپنے فرائض کے علاوہ، اگلے احکامات تک ڈائریکٹر جنرل، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، پنجاب کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ محمد خضر افضل سپیشل سیکرٹری، محکمہ آبپاشی (Irrigation Department)، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA)، پنجاب کے عہدے پرایک خالی اسامی کے خلاف تعینات کیا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button