چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ڈیٹا بیس کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹیکس کلچر کے فروغ اور ای ادائیگیوں کے رجحان میں اضافے کیلئے سروس سیکٹرز میں ترجیحی بنیادوں پر کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے شعبے میں صارفین کو کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے انعامی اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق انعامی اسکیم کے تحت ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کرنیوالے صارفین کو انعامات جیتنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ انعامی اسکیم کا بنیادی مقصد صارفین کو نقد ادائیگی کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جانب راغب کرنا اور کاروباری لین دین میں شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ ترجمان پی آر اے نے واضح کیا کہ کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی قبول کرنے سے انکار کرنے والے کاروباری اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں متعلقہ سیکٹرز کو ہدایت کی گئی کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حوالے سے صارفین کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر مانیٹر کیا جائے اور ان کے فوری ازالے کیلئے مؤثر نظام وضع کیا جائے۔ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے کاروباری لین دین میں شفافیت بڑھے گی اور ٹیکس نظام پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے شعبے میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کے رجحان کو فروغ دینے کیلئے خصوصی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کو ترجیح دیں۔ای آئی ایم ایس کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں اور ٹیکس ادائیگیوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کا مقصد جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ٹیکس کمپلائنس میں اضافہ، صارفین کو سہولیات کی فراہمی اور صوبے میں شفاف کاروباری ماحول کا فروغ ہے۔
Read Next
2 دن ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال اکتوبر میں 33 ارب روپے سے زائد محصولات جمع کرلئے
7 دن ago
*چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کی ہوٹل مالکان کو رواں ماہ ای آئی ایم ایس کی سو فیصد تنصیب مکمل کرنے کی ہدایت*
1 ہفتہ ago
*پی آر اے کا 14 سیکٹرز میں ای آئی ایم ایس انسٹالیشن اور نئے کاروباروں کی رجسٹریشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ*
2 ہفتے ago
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر خاور حسین پال کی قیادت میں وفد کا پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
3 ہفتے ago






