*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے لاہور چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات*

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے لاہور چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی۔فریٹ فارورڈرز سے متعلقہ مسائل، ٹیکس امور، کاروباری برادری کو درپیش مشکلات کے حل اور ٹیکس نظام میں بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، بزنس رجسٹریشن میں اضافے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔ وفد کے ارکان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور چیمبر آف کامرس کاروباری اداروں کی رجسٹریشن اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے کہا کہ کاروباری برادری کو سروسز پر سیلز ٹیکس سے متعلق امور اور ٹیکس قوانین و طریقہ کار کے بارے میں مؤثر رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ ٹیکس ادائیگی کے عمل کو آسان اور شفاف بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ٹیکس امور میں سہولت، شفافیت اور مؤثر مانیٹرنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ٹیکس نظام کو کاروبار دوست بنانے اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو اہمیت دی جائے گی۔ معظم اقبال سپرا نے واضح کیا کہ ٹیکس نیٹ میں توسیع، ٹیکس قوانین پر عمل درآمد بہتر بنانے اور رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے کاروباری برادری کا تعاون ناگزیر ہے۔ اس مقصد کیلئے کاروباری اداروں کو ٹیکس قوانین اور طریقہ کار سے آگاہ کرنے کیلئے خصوصی آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں۔ حکومت پنجاب کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنے، ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنانے اور کاروباری برادری کیلئے سہولت کاری کے حوالے سے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کاروباری برادری کے ساتھ رابطے اور مشاورت کے ذریعے ٹیکس نظام میں بہتری کے عمل کو مزید آگے بڑھائے گی۔

جواب دیں

Back to top button