*چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کی ہوٹل مالکان کو رواں ماہ ای آئی ایم ایس کی سو فیصد تنصیب مکمل کرنے کی ہدایت*

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ہوٹلز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ہوٹل انڈسٹری میں الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب، ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس نیٹ کو مزید وسعت دینے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ہوٹل انڈسٹری کو سو فیصد ٹیکس نظام میں شامل کرنے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ہوٹلز میں ای آئی ایم ایس کی تنصیب کے طریقہ کار، تکنیکی تقاضوں اور درپیش مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ ہوٹلز ایسوسی ایشن کے وفد نے ٹیکس نظام میں بہتری اور ڈیجیٹلائزیشن کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اقدامات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا نے ہوٹل مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کاروباری مراکز میں ای آئی ایم ایس کی سو فیصد تنصیب اور بروقت ٹیکس ادائیگی یقینی بنائیں۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی دارالحکومت کی ہوٹل انڈسٹری میں ای آئی ایم ایس کی تنصیب کا عمل رواں ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا نے کہا کہ صارفین کو خدمات کی فراہمی کے عوض باقاعدہ کمپیوٹرائزڈ رسید جاری کرنا قانونی طور پر لازم ہے۔ ای رسیدوں کے اجرا میں جعلسازی کرنے والے کاروباری آپریٹرز کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ کاروباری برادری کے تعاون سے ٹیکس نظام کو آسان، شفاف اور مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔ ٹیکس نیٹ میں توسیع کا بنیادی مقصد کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا، ٹیکس نظام میں شفافیت لانا اور ملک میں ٹیکس کلچر کو مستحکم کرنا ہے۔ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی اور ہوٹلز ایسوسی ایشن کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مسلسل مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button