*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں متعدد افسران کے تبادلے اور تقرریاں*

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے احکامات جاری کردیئے۔چیئرپرسن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انفورسمنٹ آفیسر احمد جواد کا لاہور سے راولپنڈی تبادلہ کردیا گیا ہے۔سعود عتیق خان انفورسمنٹ آفیسر کا تبادلہ لاہور سے ملتان کر دیا گیا ہے۔

آڈٹ آفیسر خاور شہزاد صدیقی کا گوجرانولہ سے لاہور،انفورسمنٹ آفیسر فیضان مصطفیٰ کا لاہور سے فیصل آباد،انفورسمنٹ آفیسر عبدالمالک کو یونٹ 7، انفورسمنٹ رینج ٹو ملتان ٹرانسفر ،آڈٹ آفیسر ایرا اکرم کو یونٹ 37 اور یونٹ 37 اے، لاہور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔افشاں نذیر کو یونٹ 42 اے اور انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آفیسر، لاہور کے اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔حیدر علی کو انفورسمنٹ آفیسر یونٹ 20 کے اضافی چارج سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔محسن محمود کو یونٹ 20 اور 20 اے کے آڈٹ آفیسر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔انفورسمنٹ آفیسر محمد اکمل وڑائچ کو انفورسمنٹ رینج ون گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button