چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت محکمانہ امور سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ سیکٹر میں ٹیکس قوانین پر عملدرآمد اور انعامی اسکیم کے اجراء سے قبل نگرانی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق انفورسمنٹ ونگ کو ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ اور کاروباروں کی کڑی نگرانی کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ انعامی اسکیم کے آغاز سے قبل ریسٹورنٹس میں صارفین کو باقاعدہ ڈیجیٹل رسیدوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ترجمان نے بتایا کہ پی او ایس مشینوں میں ردوبدل، جعلی رسیدیں جاری کرنے اور غیر قانونی طور پر ٹیکس وصولی میں ملوث کاروباروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صارفین سے ٹیکس وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے والے کاروباروں کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔کیش اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ذریعے ٹیکس چوری اور بے ضابطگیوں کی روک تھام کی جائے گی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ صارفین کو کھانے کے بل کے ساتھ جاری کی جانے والی جعلی یا غیر تصدیق شدہ رسید کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے انکار کرنے یا باقاعدہ رسید جاری نہ کرنے والے کاروباروں کے خلاف شکایات درج کروائیں تاکہ ٹیکس قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور شفاف نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔
Read Next
4 دن ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس سیکٹر میں صارفین کیلئے خصوصی انعامی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ*
6 دن ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال اکتوبر میں 33 ارب روپے سے زائد محصولات جمع کرلئے
2 ہفتے ago
*چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کی ہوٹل مالکان کو رواں ماہ ای آئی ایم ایس کی سو فیصد تنصیب مکمل کرنے کی ہدایت*
2 ہفتے ago
*پی آر اے کا 14 سیکٹرز میں ای آئی ایم ایس انسٹالیشن اور نئے کاروباروں کی رجسٹریشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ*
3 ہفتے ago
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر خاور حسین پال کی قیادت میں وفد کا پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
Related Articles
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات*
4 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارروائیاں تیز، ای آئی ایم ایس سے منسلک نہ ہونے والے 250 کاروباری اداروں کو نوٹسز جاری*
4 ہفتے ago




