وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلیسن بلیک برن نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں برطانوی ڈپٹی ہیڈ آف مشن تھامس پیٹر ہیری برج اور وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران سندھ اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلیسن بلیک برن نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کے اعزاز میں منعقد ہونے والے نیشنل ڈے استقبالیہ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی۔ دونوں رہنماؤں نے سندھ اور برطانیہ کے درمیان تجارتی روابط کو مزید مستحکم بنانے اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سندھ اور برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کو مزید مستحکم بنانا بے حد ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں برطانوی سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
*چائنا تھرڈ انجینئرنگ بیورو کے کنٹری ہیڈ مسٹر وانگ کی قیادت میں وفد کی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات*
2 گھنٹے ago
محض ریفرنڈم کی بات کرنے سے کوئی نیا صوبہ قائم نہیں ہوسکتااس کے لئے آئینی تقاضے پورے کرنا ہوں گے،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
1 دن ago
سی ایم بلوچستان ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والے طلباء کے وفد کی وزیر بلدیات سندھ سے ملاقات
4 دن ago
سندھ کی تقسیم کا فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا،وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ
4 دن ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقدہ بین الاقوامی آرٹ نمائش کا افتتاح کردیا
Related Articles
بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ملاقات،بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بریفنگ
5 دن ago
سکھر کو چین کے دریائے یانگسی کے کنارے واقع شہر یچانگ کے ساتھ سسٹر سٹی کا درجہ دینے کی تجویز
1 ہفتہ ago




